بین الاقوامی

Israeli Airstrike on the Syrian: شام میں اسرائیلی حملے میں عمارت تباہ، ایران کے بڑے افسر سمیت 6 افراد جاں بحق

اسرائیلی فوج نے دمشق میں ایرانی سفارت خانہ کے قریب واقع ایک عمارت پربمباری کی، جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک انٹیلی جنس کمانڈرسمیت کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تین اسرائیلی جنگی طیاروں نے مزہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔  اس دھماکے کے فوری بعد کے مناظر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے شام میں حکومت نواز اتحاد کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو تصدیق کی ہے کہ حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر مارا گیا۔

شامی آبزرویٹری فارہیومن رائٹس، جوکہ حزبِ اختلاف کی جنگ پرنظررکھنے والی ایک تنظیم ہے، نے کہا کہ میزائل حملے میں کم از کم 6  افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ ایرانی شہری اور ایک شامی شہری شامل ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے یہ اہلکارحملے کے وقت ایک میٹنگ کر رہے تھے۔ آبزرویٹری کے سربراہ، رامی عبدالرحمان نے کہا کہ ان میں سے تین ایرانی کمانڈرتھے، جبکہ چاردیگر اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا اسے ایرانی فوجی مشیراستعمال کرتے تھے۔ شامی خبررساں ایجنسی ’سانا‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ دارلحکومت کے وسط میں ایک رہائشی عمارت تھی۔ حملے کا نشانہ المزہ کا علاقہ تھا جہاں زیادہ تر مغربی طرز کے ویلاز موجود ہیں۔ انسانی حقوق کی رصدگاہ کے سربراہ نے دھماکے میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ العربیہ نیوز چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ دھماکہ دمشق کے اس علاقے میں ہوا جہاں پر تحریک جہاد اورحزب اللہ کی قیادت رہائش پذیر ہوتی ہے۔

سفارت خانہ کے قریب ہوا حملہ

 اس معاملے کی مکمل معلومات رکھنے والے ایک اہلکارنے بتایا کہ یہ عمارت پاسداران انقلاب کے افسران کے زیراستعمال رہی ہے۔ لیکن حملے میں پوری عمارت تباہ ہوگئی ہے اورحملے میں 10 افراد یا تو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان افسران کا تعلق ایران کے حمایت یافتہ گروپوں سے ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے نام اوروابستگی ظاہرنہ کی جائے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تباہ شدہ 4 منزلہ عمارت کے اردگرد بھاری سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ علاقے میں کئی ایمبولینسزاورفائر انجن دیکھے گئے ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ حملے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ گزشتہ ماہ بھی دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سید رضی موسوی ہلاک ہو گئے تھے، جوشام میں ایرانی نیم فوجی دستے پاسداران انقلاب کے دیرینہ مشیر رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

13 minutes ago

Border face-off: اروناچل پردیش میں آمنے سامنے کی صورت حال پر چین کا ردعمل، کہا-’’ہم معاہدے پر پوری طرح کررہے ہیں عمل‘‘

جمعہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے اروناچل پردیش میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ…

44 minutes ago

Gold Price Fall Down: سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ! دکانوں کے باہر لمبی قطاریں، چین میں سونے کی خریداری کے لیے مچی ہوڑ

عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد شینزن کے شوبے گولڈ…

55 minutes ago

HRF calls for release of Mahrang Baloch: انسانی حقوق فاؤنڈیشن کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ، جیل میں مقدمے کی سماعت اور صحت پر تشویش

فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں…

1 hour ago