انٹرٹینمنٹ

Lukewarm water is the key to good health: مانسون میں اچھی صحت کی کنجی ہے نیم گرم پانی، جانئے کس وقت پینے سے ہوگا فائدہ

نئی دہلی: جیسے ہی مانسون دستک دیتا ہے، یہ اپنے ساتھ موسم میں نمی اور ہیومڈیٹی لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں وائرس اور بیکٹیریا بھی تیزی سے بڑھتے ہیں جو کہ بہت سی بیماریاں لاتے ہیں۔ ایسے میں نیم گرم پانی پینے کی عادت آپ کی صحت کے لیے سب سے بڑی ڈھال بن سکتی ہے۔

مانسون میں سست ہوتی ہے قوت ہاضمہ

مانسون میں قوت ہاضمہ سست ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے جو کچھ ہم کھاتے ہیں وہ ٹھیک سے ہضم نہیں ہوتا اور جسم میں زہریلے مادے بننے لگتے ہیں۔ جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مادے پسینے اور پیشاب کے ذریعے باہر نکلتے ہیں۔ نیم گرم پانی قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ہے جس سے نزلہ، کھانسی سے نجات ملتی ہے۔

نمی کے سبب کئی طرح کے انفیکشن کا خطرہ

نمی کی وجہ سے گلے میں خراش، کھانسی اور کئی طرح کے انفیکشن ہو سکتے ہیں۔ ایسی حالت میں نیم گرم پانی پینے سے ان مسائل سے کافی نجات ملتی ہے اور انفیکشن کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ مانسون کے دوران نمی کی وجہ سے اکثر جسم میں سختی محسوس ہوتی ہے۔ روزانہ نیم گرم پانی پینے سے مسلز کی اکڑن کم ہوتی ہے اور سکون محسوس ہوتا ہے۔

آیوروید کے مطابق نیم گرم پانی پینے سے جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں جس سے جلد پر پھوڑوں کے مسئلے سے بھی نجات ملتی ہے اور اسکن گلوئنگ اور شائننگ نظر آنے لگتی ہے۔

صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی پینا چاہئے

صبح خالی پیٹ کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے، کھانے کے آدھے گھنٹے بعد اور رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا چاہئے۔ جب آپ صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی پیتے ہیں تو نظام انہضام متحرک ہوتا ہے اور بیت الخلا میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

نیم گرم پانی پینے سے اچھی نیند آتی

کھانے کے آدھے گھنٹے بعد دو سے تین گلاس پانی پینا کھانا آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے، رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینے سے اچھی نیند آتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

46 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago