قومی

Jammu Kashmir Politics: نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد ہوجائے گا ختم؟ جموں وکشمیرکے انچارج ڈاکٹرسید ناصرحسین نے دیا یہ بڑا بیان

جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس اورکانگریس کے درمیان اتحاد ہے۔ اس درمیان جموں وکشمیر کانگریس کے انچارج اور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سید ناصرحسین نے بڑا بیان دیا ہے۔ بدھ (25 جون) کوانہوں نے کہا ہے کہ تنظیم کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی آگے کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ پارٹی اکیلے الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہوگی تبھی ہم بی جے پی کو ہرانے کے اکیلے میدان میں اتر سکیں گے۔

سری نگرمیں نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں ڈاکٹرسید ناصرحسین نے کہا، ”یہ پارٹی کا پروگرام ہے۔ ہم نے اپنے کارکنان سے کہا ہے کہ پارٹی کو مضبوط کریں۔ جب پارٹی مضبوط ہوگی، جب پارٹی اکیلے الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہوگی تبھی ہم اس صورتحال میں ہوں گے کہ بی جے پی کو ڈٹ کرہرا سکیں گے۔ جب بھی الیکشن آئیں گے، ہمارا ہائی کمان صحیح طریقے سے فیصلہ لے گا۔ اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگا، اس کا فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان ہی کرے گا۔ اتحاد ہویا نہ ہو، ہمیں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔”

جموں وکشمیرکے لئے برابرکی اسٹریٹجک بنے گی: کانگریس

ڈاکٹرسید ناصرحسین نے مزید کہا، ”جموں وکشمیر میں الیکشن ہوگیا ہے۔ نتائج آگئے ہیں، حکومت بن چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں کیا کرنا ہے، اس کی حکمت عملی ہم بنا رہے ہیں۔ جموں وکشمیرکے لئے برابرکی اسٹریٹجی بنے گی۔ دونوں مقامات پر تنظیم (سنگٹھن) کو کیسے مضبوط کرنا ہے، اس کے لئے حکمت عملی بنے گی اورہم لوگ آگے بڑھیں گے۔”

عمرعبداللہ نے کیوں کہی تھی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات؟

کانگریس جنرل سکریٹری ناصرحسین جموں وکشمیر اورلداخ کے انچارج بھی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے منگل (24 جون) کوکہا تھا کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کرنے کے بعد اسمبلی کو تحلیل کرکے ازسرنو الیکشن کرایا جاتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پہلگام حملے سے متعلق ناصر حسین نے کیا کہا؟

کانگریس رکن پارلیمنٹ ناصر حسین نے پہلگام حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ”ہماری پارٹی نے بالکل واضح اسٹینڈ لیا ہے۔ پہلگام حملہ انٹلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا۔ حکومت بھی مانتی ہے کہ یہ انٹلی جنس کی ناکامی تھی۔ سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی تھی۔ وزیرداخلہ نے خود کہا کہ یہ انٹلی جنس کی ناکامی تھی۔ وہاں پرسی آرپی ایف نہیں تھی۔ وہاں پرپولیس اورآرمی بھی نہیں تھی۔ سرحد سے پارآکرہمارے 26 لوگوں کو مارکرچلے جاتے ہیں تویہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں تو کیا ہے؟”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

47 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

4 hours ago