انٹرٹینمنٹ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دیکھی فلم ’ستارے زمین پر‘، عامرخان اوران کی ٹیم رہی موجود

صدر دروپدی مرمو نے منگل کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹرمیں فلم ‘ستارے زمین پر’ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسراورمرکزی اداکارعامرخان سمیت فلم کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ فلم ‘ستارے زمین پر’خاص طورپران افراد کی کہانیوں کومرکوزکرتی ہے، جونیوروڈائیورجینٹ حالات سے جدوجہد کرتے ہیں۔ فلم نہ صرف تفریح ​​فراہم کرتی ہے بلکہ معاشرے میں تنوع، مساوات اورشمولیت کی اہمیت کوبھی مؤثراندازمیں پیش کرتی ہے۔

صدرجمہوریہ کے دفترنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پرلکھا، “صدردروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹرمیں فلم ‘ستارے زمین پر’ دیکھی۔ فلم میں حقیقی لوگوں کونیوروڈائیورجینٹ حالات میں مبتلا دکھایا گیا ہے، جوتنوع، مساوات اورشمولیت کا پیغام دیتا ہے۔ فلم کے پروڈیوسراورمرکزی اداکارعامرخان کے ساتھ اسکرین کے پیچھے فلم کی ٹیم بھی موجود تھی۔”

عامرخان فلم میں ڈاؤن سنڈروم والے نوجوانوں کی ٹیم کے ہیں کوچ

فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں عامرخان نے جونیئرباسکیٹ بال کوچ گلشن اروڑہ کا کردارنبھایا ہے، جوچھوٹے قدکا ہے، لیکن گھمنڈی انسان ہے۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، جس کا کرداراداکارہ ڈالی اہلووالیہ نے نبھایا ہے۔ فلم میں عامر خان کی اہلیہ کے کردارمیں جینیلیا ڈیسوزا ہیں۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے منگل کو راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹرمیں میں فلم فلم ’ستارے زمین پر‘ کی خصوصی اسکریننگ میں حصہ لیا۔ اس موقع پرفلم کے پروڈیوسراوراداکارعامرخان سمیت فلم کی پوری ٹیم بھی موجود رہی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

52 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

58 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

2 hours ago