انٹرٹینمنٹ

Smriti Biswas Passed Away: مشہور اداکارہ اسمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت، راج کپور، دیوآنند کے ساتھ کیا تھا کام

Smriti Biswas Passed Away: ہندی، مراٹھی اوربنگالہ فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے مشہوراداکارہ اسمرتی بسواس اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز100 سال کی عمرمیں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اس کی تصدیق فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے کی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرکے ناسک واقع اپنی رہائش گاہ پرآخری سانس لی۔ جمعرات یعنی آج کے دن عیسائی مذہب کے رسم ورسم ورواج کے ساتھ ان کی آخری رسوم کی ادائیگی کی گئی۔

17 فروری، 2024 کو اپنا 100واں یوم پیدائش منایا

فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پراداکارہ کی ایک تصویر پوسٹ کی اورلکھا، ’’مشہوراداکارہ اسمرتی بسواس کی موت کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ اسمرتی بسواس، جنہوں نے اس سال فروری میں اپنا 100واں یوم پیدائش منایا، وہ 1940 اور 1950 کی دہائی کی سب سے زندہ دل اورخوبصورت اداکارہ میں سے ایک تھیں۔‘‘ آپ کو بتا دیں کہ انہوں نے اداکاری کے کیریئر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ’نیک دل‘، ’اپراجکتا‘، اور ’ماڈرن گرل‘، جیسی کئی ہٹ فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔

سینئراداکارہ اسمرتی بسواس نے اپنے کیریئر کا آغاز 10 سال کی عمیر میں بنگالی فلم سندھیا میں بطور چائلڈ آرٹسٹ  کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے سبب انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے گرو دت، وی شانتا رام، مرنال سین، بمل رائے، بی آر چوپڑا اورراج کپور جیسے فلم سازوں کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

 راج کپور، دیوانند کے ساتھ کیا تھا کام

وہ بمل رائے کی فلم ’آدمی‘، کشورکمار کی فلم ’بھاگم بھاگ‘، بھگوان دادا کی فلم ’باپ رے باپ‘، دیوا نند کی فلم ’ہمسفر‘، گرودت کی فلم ’سیلاب‘، وی شانتا رام کی فلم ’تین بتی‘، راج کپور کی فلم ’جاگتے رہو‘، بی آرچوپڑا کی فلم ’چاندنی چوک‘ سمیت کئی فلموں کا حصہ رہیں۔ اداکارہ نے 1960 میں فلم ڈائریکٹر ایس ڈی نارنگ سے شادی کرنے کے بعد اداکاری سے دوری بنالی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

22 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago