کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’مڈگاؤ ں ایکسپریس‘ سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ گوا ٹرپ پر مبنی اس کامیڈی فلم کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے پہلے دن اچھی کمائی کی لیکن پھر دوسرے دن باکس آفس پر مڈگاؤں ایکسپریس کی رفتار تیز رہوگئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے ہ اب تیسرے دن کے ابتدائی اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
کنال کھیمو کی ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ نے باکس آفس پر مچادی دھوم
دیویندو شرما، پرتیک گاندھی اور اویناش تیواری اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جلوے بکھیرتے نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی کہانی لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلے دن مڈگاؤں ایکسپریس نے 1.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ دوسرے دن فلم کی کمائی میں اضافہ ہوا اور اس نے 2.75 کروڑ روپے جمع کر لیے ہیں۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کنال کھیمو کی فلم نے تیسرے دن باکس آفس پر کیسا بزنس کیا؟
SACNL میں آج شام 6 بجے تک اپ ڈیٹ کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، ‘مڈاؤں ایکسپریس’ نے تیسرے دن 1.47 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ حتمی اعداد و شمار نہیں ہیں۔ حتمی اعداد و شمار کل صبح تک آ جائیں گے۔ جس میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ فلم کی اب تک دو دنوں میں کل کمائی 5.72 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔
فلم کی کہانی
فلم میں تین دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ جو بچپن سے ایک ساتھ گوا جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اپنی زندگی میں سیٹل ہونے کے بعد، یہ تینوں آخر کار اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرنے کے لیے گوا کے سفر پر جاتے ہیں۔ گوا جانے کے لیےتینوں مڈگاؤ ں ایکسپریس لیتے ہیں۔جہاں ان کا بیگ ایک غنڈہ کے سامان سے بدل جاتا ہے۔ بیگ میں کوکین ہے۔ ایسے میں غنڈے اپنا بیگ واپس لینے کے لیے تینوں دوستوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ وہ اس مشکل سے باہر نہیں آ پا رہا.. اس پر پوری کہانی لکھی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نورا فتحی بھی فلم میں گلیمر کا ٹچ بکھیرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…