انٹرٹینمنٹ

Kuch Kuch Hota Hai Anniversary: فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ اس دن دوبارہ ہوگی ریلیز، صرف 25 روپے میں فروخت ہوئے ٹکٹ

Kuch Kuch Hota Hai Anniversary: کرن جوہر کی پہلی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کو 25 سال مکمل ہونے کو ہیں۔ فلم 16 اکتوبر کو 25 سال مکمل کر لے گی۔ فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نظر آئے تھے۔ فلم میں ان کی محبت، لو ٹرائنگل کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ آج بھی لوگ اس فلم کو بہت پسند کرتے ہیں۔ فلم کے گانے اور ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کو اچھی طرح یاد ہیں۔

15 اکتوبر 2023 کو ریلیز ہوگی فلم

فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے 25 سال مکمل ہونے کے خاص موقع پر میکرز نے اسے دوبارہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میکرز نے بتایا کہ 15 اکتوبر 2023 کو شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کی فلم سے شائقین کو ایک بار پھر سے تھیٹرز میں لطف اندوز ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

 

25 روپے کا ٹکٹ

‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر میکرز نے ایک بار پھر اس فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کی بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ 15 اکتوبر 2023 کو منتخب سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ فلم کے تمام ٹکٹ صرف 25 منٹ میں فروخت ہو گئے ہیں۔

ان جگہوں پر دیکھ سکیں گے فلم

فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ 15 اکتوبر 2023 کو PVR Icon Versova، ممبئی میں شام 7:00 اور 7:15 بجے دکھائی جائے گی۔ 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس کے ٹکٹ کی قیمت 25 روپے رکھی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago