بھارت ایکسپریس۔
Kritika Kamra Quits Television Industry: مشہوراداکار کرتیکا کامرا اب تک کئی ٹی وی شوزمیں نظرآچکی ہیں۔ انہیں اپنے پہلے ہی شو سے کافی پاپولرٹی مل گئی تھی۔ سال 2007 میں ’یہاں کے ہم سکندر‘ نام کے شوسے کرتیکا نے اپنی اداکاری کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد ’کتنی محبت ہے‘ سے وہ انڈسٹری میں چھاگئیں۔ اس شو سے ان کے کیریئرنے رفتارپکڑ لی۔ بس پھرکیا تھا کرتیکا کامرا نے کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، لیکن اب ایک ایسی خبرسامنے آئی ہے، جس کے بعد اداکارہ کے فینس کو زبردست جھٹکا لگے گا۔
اب سننے میں آیا ہے کہ کرتیکا کامرا ٹی وی انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ چکی ہیں۔ یعنی اب وہ کبھی بھی چھوٹے پردے پر کام نہیں کریں گی۔ خود اداکارہ نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔ کرتیکا نے اب ٹی وی انڈسٹری سے متعلق ایک ایسا بیان دیا ہے، جو سنسنی مچانے والا ہے۔ ان دنوں اداکارہ کسی بھی شومیں نظرنہیں آرہی ہیں اور اوٹی ٹی پر زبردست پرفارمنس دے کرفینس کو انٹرٹین کر رہی ہیں، لیکن اب لگتا ہے کہ انہوں نے ٹی وی سے دوری بنانے کا ارادہ یقینی کرلیا ہے۔
سامنے آیا اداکارہ کرتیکا کامرا کا بیان
دراصل، اپنے حالیہ انٹرویو میں کرتیکا کامرا نے ساس-بہو شوز کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اپنے کام سے متعلق بہت حساس ہوں۔ یہاں تک کہ شروعات سے ہی جب مجھے انڈسٹری کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں تھی، تب بھی میں اس بات کو لے کر بہت پارٹیکلر تھی کہ میں کیا کرنا چاہتی ہوں۔ ہمیں اس کے بارے میں بہت محتاط رہنا ہوگا جو ہم پیش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک تخلیقی شخص ہونے کے ناطے، مجھے بھی کوئی ایسی چیزتلاش کرنی پڑتی ہے، جومتعلقہ یا حقیقت پسند ہو۔ ہاں، حبیبہ کوئی بہت بلند نظرکردارنہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ ان جیسے بنیں، لیکن یہ بہت دلچسپ کردار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…