انٹرٹینمنٹ

Krissann Barretto Wedding Photos: مشہور اداکارہ نے دو دن کے اندر کی دوسری شادی، دولہا-دلہن کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے فینس

Krissann Barretto Wedding Photos: ٹی وی کے مشہورشو’کیسی یہ یاریاں‘ سے گھرگھرمیں مشہورہوئیں اداکاری کرسنن بیریٹو کے فینس کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ اداکارہ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ ویسے یہ سن کرآپ کو کچھ عجیب لگے گا کیونکہ 2 دن پہلے ہی تو ان کی اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ ناتھ کرم چندانی کے ساتھ شادی کرنے کی خبرسامنے آئی تھی، لیکن اب ایک بارپھران کی شادی کی خبرملی ہے۔ یعنی اداکارہ نے محض 2 دن کے اندرہی دوسری شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے 2 دن میں کی دوسری شادی

پہلی شادی کے بعد اب ان کی دوسری شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرسامنے آگئی ہیں۔ انہیں دیکھنے کے بعد فینس کو بھی بڑا سرپرائزملا۔ کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ کرسنن بیریٹو بوائے فرینڈ کے ساھ لوش وہائٹ ویڈنگ کرنے کے بعد اگلے ہی دن اپنی دوسری شادی کی تصاویرپوسٹ کردیں گی، لیکن اب انہوں نے فینس کو اپنی شادی کی تصاویرشیئر کرکے بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ایسے میں اگرآپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آخر ان کا دوسرا دولہا کون ہے اورانہوں نے اتنی جلدی دوسری شادی کیوں اور کیسے کرلی؟ تو بتادیں کہ کرسنن بیریٹو نے ناتھن کرم چندانی کے ساتھ ہی دوسری بار اپنا گھربسایا ہے۔

وہائٹ ویڈنگ کے بعد اب ہوئی انڈین ویڈنگ

پہلے ان دونوں نے وہائٹ ویڈنگ کی تھی۔ وہیں اب اس جوڑے نے ہندوستانی رسم ورواج کے ساتھ شادی کی رسومات پوری کی ہیں۔ اب کرسنن لال جوڑے میں دلہن بن کرفینس کا دل بے قابو کررہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیوی جویلری اورسورک لال چوڑے اور خوبصورت کلروں کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا ہے۔ وہ ہندوستانی دلہن بن کربے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ تو دولہے راجا بھی وہائٹ شیروانی میں بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔ جوڑے کی رومانٹک تصاویر نے اب سوشل میڈیا پرسنسنی مچا دی ہے۔ کبھی دونوں کے ساتھ میں پوز دے رہے ہیں تو کبھی شادی کی رسمیں نبھا رہے ہیں۔

 

لپ لاک کرتے ہوئے تصاویروائرل

ایک تصویرمیں توان کو لپ لاک کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جوڑے کی اس رائل ویڈنگ کی تصاویرکو اب سوشل میڈیا پرخوب پسند کیا جا رہا ہے۔ فینس ان دونوں کو ایک بار پھر شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ ان کے ہیپی موومنٹس نے اب فینس کو بھی خوش کردیا ہے۔ سبھی لوگ جوڑے کی زندگی کی نئی شروعات کے لئے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اب ان دونوں کا ویڈنگ پوسٹ انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

9 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

34 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

38 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

57 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago