انٹرٹینمنٹ

Kavita Chaudhary dies of heart attack: مقبول ٹی وی شو ‘اڑان’ کی اداکارہ کویتا چودھری کا انتقال، چل رہا تھا کینسر کا علاج

Udaan  Actress Kavita Chaudhary: مقبول ٹی وی شو ‘اڑان’ میں نظر آچکیں اداکارہ کویتا چودھری کا انتقال ہو گیا ہے۔ کویتا کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اس بیماری سے جوجھ رہی تھیں۔ کویتا کی عمر 67 سال تھی۔ اداکارہ نے 1980 کی دہائی میں بھارت میں سرف ڈٹرجنٹ کے اشتہارات میں گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔ کویتا کو کچھ دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ کویتا چودھری دوردرشن پر مشہور سیریل ‘اڑان’ میں آئی پی ایس آفیسر کلیانی سنگھ کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس وقت انہوں نے اپنے کردار سے کافی سرخیاں بنائیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کویتا کا کینسر کا علاج چل رہا تھا لیکن دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔

اڑان سیریل سے پہچان ملی

کویتا کی قریبی دوست سچترا ورما نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان کے لیے ایک لمبی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘یہ خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے میرا دل بھاری ہے۔ ہم نے کل رات اپنی طاقت، رول ماڈل اور اپنی پیاری کویتا چودھری کو کھو دیا۔ ان لوگوں کے لیے جو 70 اور 80 کی دہائی میں پلے بڑھے تھے، وہ دوردرشن کی اڑان سیریز اور مشہور ‘سرف’ اشتہار کا چہرہ تھیں، لیکن میرے لیے وہ اس سے کہیں زیادہ تھیں۔

 

دوست سچترا ورما نے پوسٹ شیئر کی

انہوں نے مزید لکھا، ‘میں پہلی بار کویتا جی سے ان کے گھر ورسووا میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے انٹرویو کے لیے ملی تھی۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں ایک لیجنڈ کا سامنا کرنے جا رہی ہوں۔ جیسے ہی انہوں نے دروازہ کھولا سرف اشتہار کی اس لائن ’بھائی صاحب‘ کی یادیں میرے ذہن میں گونجی اور میں خود کو ان لائنز کو دہرانے سے نہ روک سکی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی ان کا رشتہ دوستی سے بھی آگے بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا- وہ میری گرو، میری گائیڈ، میری روحانی پیشوا اور سب سے بڑھ کر فیملی بن گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

31 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

32 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago