انٹرٹینمنٹ

Kartik Aaryan-Tara Sutaria Romantic Photo: سارہ کے بعد تارا ستاریہ پرآیا کارتک آرین کا دل؟ دونوں کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر بڑھا دی ہلچل

Kartik Aaryan Tara Sutaria Viral Romantic Photo: بالی ووڈ اورلڑکیوں کے دلوں کے شہزادے کارتک آرین نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا ہے۔ گزشتہ روزبالی ووڈ کے موسٹ ایلیجیبل (اہل) بیچلرکارتک کا یوم پیدائش تھا۔ اس دن فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی تمام مشہورشخصیات نے اداکارکارتک آرین کو مبارکباد دی اوران پرخوب پیار بھی لٹایا۔ ایسے میں مشہوراداکارہ تارا ستاریہ نے بھی کارتک آرین کو خاص انداز میں مبارکباد دی۔ تاہم اب ایسا کرنے کے بعد ان کے ڈیٹنگ کی افواہیں تیزہوگئی ہیں۔

وائرل ہوئیں کارتک اورتارا ستاریہ کی رومانٹک تصاویر

ایک بارپھرلوگوں کے دلوں میں سوال پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا کارتک آرین اورتارا ستاریہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ ویسے پہلے بھی انہیں لے کرکئی بارایسی خبریں آچکی ہیں۔ جب بھی یہ دونوں ساتھ میں اسپاٹ ہوتے ہیں تو فینس ان سے یہی سوال کرتے ہیں کہ کیا دونوں میں کچھ چل رہا ہے اوراس بارتو معاملہ کچھ زیادہ ہی گرم ہوگیا ہے۔ دراصل، اب ان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔ تارا ستاریہ اورکارتک آرین کی اس رومانٹک تصویرنے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا ہے۔ سبھی لوگ اسے دیکھنے کے بعد حیران رہ گئے ہیں۔

خود تارا ستاریہ نے شیئرکی تصویر

واضح رہے کہ سامنے آئی اس تصویرمیں کارتک آرین اورتارا ستاریہ بلیک آؤٹ فٹ میں کلرکوآرڈینیٹ کرکے بے حد رومانٹک موڈ میں نظرآرہے ہیں۔ ان کی کیمسٹری اس تصویرمیں میجیکل لگ رہی ہے۔ ان کے درمیان جذبہ دیکھ کرافواہوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ آئیے یہ بھی بتائیں کہ یہ تصویرکہاں سے لیک ہوئی ہے۔ دراصل یہ تصویرخود تارا ستاریہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکی ہے۔ اس تصویرکو اپنی انسٹا اسٹوری پرشیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے کارتک آرین کوان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

 

فینس کے درمیان مچی ہلچل 

انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا، ’ہیپی برتھ ڈے پوپٹ! ہماری اسکارپیواینرجی ہمیشہ برانڈ شوٹ کواسی طرح بنائے رکھیں۔‘ وہیں اسے دوبارہ پوسٹ کرتے ہی کارتک آرین نے تارا ستاریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیراداکارہ کے کیپشن سے یہ تو واضح ہوگیا ہے کہ یہ ایک برانڈ شوٹ کے دوران کی تصویر ہے۔ حالانکہ فینس کو پھر بھی ان کی یہ کیمسٹری کافی پسند آرہی ہے۔ اس تصویرپراب فینس الگ الگ طرح سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gold-Silver Price: تہواروں کے موسم میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی، سونا 1.48 لاکھ اور چاندی 2.12 لاکھ روپے سے کر گئی تجاوز

تہواروں اور شادیوں کے موسم میں صرافہ بازار میں قیمتی دھاتوں کے داموںمیں اضافہ ہو…

51 seconds ago

Bollywood Actors Firing Attacks: صرف ٹائیگر شروف ہی نہیں، ان اداکاروں کے گھروں پر بھی ہو چکی ہے فائرنگ، دیکھیں پوری فہرست

بالی ووڈ ستاروں پر حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا…

2 hours ago

Ecuador Church Accident Priest Cross Falls: چرچ میں دعائیہ اجتماع کے دوران صلیب گرنے سے پادری کی دردناک موت، دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل

ایکواڈور کے شہر گوایاکل میں پرپیتوو سوکورو چرچ میں دعائیہ اجتماع کے دوران دیوار پر…

2 hours ago

Weather Update: اگلے 12 گھنٹوں میں 9 ریاستوں میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں

موسم کی تازہ صورت حال: خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ اور سرگرم موسمی…

3 hours ago

Tiger Shroff Juhu Firing Incident: جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، 5 سے 7 راؤنڈ گولیاں چلنے سے افرا تفری، اداکار محفوظ

ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ…

4 hours ago