بین الاقوامی

No Gaza captives will be released before Friday: غزہ جنگ بندی کیوں ملتوی ہوئی؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز کا انتظار کر رہے تھے مگر اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جمعہ سے پہلے جنگ بندی نہیں ہو گی۔ اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنگبی نے بدھ کی شام کہا کہ غزہ میں زیر حراست قیدیوں میں سے کسی کو بھی جمعہ سے پہلے رہا نہیں کیا جائے گا، جب کہ توقع ہے کہ جنگ بندی نافذ ہو جائے گی اور پہلی رہائی جمعرات سے شروع ہو گی۔ تاہم انہوں نے اس التوا کی کوئی وجہ نہیں بتائی اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر اور امریکا نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی جمعہ سے قبل نہیں ہوگی۔اسرائیل اور حماس نے گزشتہ روز غزہ میں کم از کم 4 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاکہ انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دی جاسکے اور اسرائیل میں قید 300 فلسطینیوں کے بدلے حماس کے زیرِ حراست 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا تھا کہ جنگ بندی صبح 10 بجے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے توقع ظاہر کی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جھڑپوں میں وقفے کے آغاز کا اعلان 24 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے عندیہ دیا کہ حماس کے زیرحراست 50 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کارروائی جاری ہے لیکن یہ جمعہ سے قبل نہیں ہوگا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے اور مسلسل رابطے جاری ہیں۔

معاہدے میں ’آخری لمحے‘ تاخیر قیدیوں کی تفصیلات کے باعث ہوئی: فلسطینی عہدے دار

ایک فلسطینی عہدے دار نے جمعرات کو کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادے پر اسرائیل اور حماس کے مابین معاہدے میں تاخیر ’آخری لمحے‘ قیدیوں کی تفصیلات کے باعث ہوئی کہ کون سے قیدیوں کی رہائی کب اور کیسے ہوگی۔ اے ایف پی کے مطابق عہدے دار، جنہیں معاملے سے متعلق معلومات ہیں، نے بتایا کہ معاہدے میں تاخیر ’اسرائیلی قیدیوں کے ناموں اور رہائی کے طریقے کار‘ سے متعلق معاملات پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قریقین نے قیدیوں کے تبادلے کی فہرستیں شیئر کیں اورہلال احمر کے عملے کی قیدیوں تک رسائی کے معاملے پر بات ہوئی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان ایڈرین واٹسن نے جمعرات کو کہا کہ معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی سے متعلق حتمی لاجسٹک تفصیلات پر کام کر رہے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق واٹسن نے کہا: ’(معاہدہ) صحیح راستے پر ہے اور امید ہے کہ اس پر عمل درآمد جمعے کی صبح سے ہونا شروع ہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago