کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر سنجے کپور کے آخری رسوم میں شرکت کی۔
دہلی میں آج یعنی 19 جون کو بزنس مین سنجے کپورکا آخری رسوم ادا کیا جا رہا ہے۔ سنجے کپوربالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورکے سابق شوہررہ چکے ہیں۔ کرشمہ کپوراپنے سابق شوہرکے آخری رسوم کے لئے دہلی پہنچیں اورصرف کرشمہ ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی کے اور بھی رکن سنجے کپورکے آخری رسوم میں پہنچے۔
کرینہ کپوراورسیف علی خان بھی سنجے کپورکے آخری رسوم میں شامل ہوئے۔ سنجے کپور 12 جون کو دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ وہ ہارس پولے کھیل رہے تھے۔ جب وہ گھوڑے پر سوارتھے، اسی دوران ان کے منہ میں مدھو مکھی چلی گئی، جس نے ان کے حلق پر ڈنک ماردی۔ اس کے بعد سنجے کپورکوہارٹ اٹیک آگیا اوروہ گھوڑے سے نیچے گرگئے۔ انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹ دیا گیا، لیکن ان کی جان نہیں بچ پائی۔
سنجے کپورکی رحلت برطانیہ میں ہوئی تھی۔ ان کی لاش ہندوستان لانے میں تاخیرہوئی، جس کے بعد آج دہلی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ لاش لانے میں تاخیرہوئی کیونکہ اس کے پاس امریکی شہریت تھی، جبکہ انگلینڈ میں انہوں نے دنیا کو الوداع کہا اورلاش ہندوستان لانی پڑی۔ اس لئے قانونی چارہ جوئی مکمل کی گئی، جس کی وجہ سے تاخیرہوئی اوران کی لاش لانے میں وقت لگا۔
شادی کے 13 سال بعد ہوا تھا سنجے-کرشمہ کا طلاق
سنجے کپور نے سال 2003 میں کرشمہ کپور سے شادی کی تھی۔ یہ سنجے کی دوسری شادی تھی۔ اس سے پہلے ان کی شادی نندتا مہتانی سے سال 1996 میں ہوئی تھی۔ حالانکہ چارسال کے بعد ہی دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سنجے کپورکی زندگی میں کرشمہ کپورآئیں۔ حالانکہ شادی کے کچھ سال بعد ہی دونوں کے رشتے میں پریشانیاں آنے لگیں۔ دونوں نے ایک دوسرے پرکئی سنگین الزام لگائے تھے۔
شادی کے 13 سال کے بعد سال 2016 میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ کرشمہ کپور سے طلاق کے ایک سال بعد سال 2017 میں سنجے کپورنے پریا سچدیو سے شادی کی تھی۔ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی خوش تھے۔ حالانکہ اب سنجے کپور نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…
انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…
ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی…
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…