انٹرٹینمنٹ

The Buckingham Murders Trailer Out: دی بکنگھم مرڈرزکا ساندار ٹریلر ریلیز، ‘دی بکنگھم مرڈرز’ سسپنس سے بھرپورفلم

کرینہ کپور خان اس سال اپنی دوسری فلم ‘دی بکنگھم مرڈرز’ کے لیے تیار ہیں۔ کرینہ  کپور خان کی فلم ‘کریو’ اس سال ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اب کرینہ کی فلم ‘دی بکنگھم مرڈرز’ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوچکاہے۔

‘دی بکنگھم مرڈرز’ کا ٹیزرحال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اب میکرز نے اس کرائم تھرلر فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ اس ٹریلر میں کرینہ کپور خان اپنے باس لک سے مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ موت کا معمہ حل کرنے نکلی کرینہ ایک بار پھر بڑے پردے پر سنجیدہ اداکاری کے لیے تیار نظر آرہی  ہیں۔

‘دی بکنگھم مرڈرز’ کا حیرت انگیز ٹریلر یہاں دیکھیں

بالاجی موشن پکچرز نے اپنے یوٹیوب چینل سے کرینہ کپور کی اس آنے والی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ اس فلم میں کرینہ  کپور خان مجرموں سے سوال کرتے ہوئے  بچے کی موت کا معمہ حل کر رہی ہیں۔ ٹریلر سے صاف طور سے  واضح ہے کہ ‘دی بکنگھم مرڈرز’ سسپنس سے بھرپورہے ۔

کرینہ کپور خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں

دی بکنگھم مرڈرز کے ہدایت کار ہنسل مہتا ہیں۔ ہنسل مہتا کی اس فلم میں کرینہ کپور خان ایک دم دارپولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے لیے کرینہ  کپور خان نے بطور پروڈیوسر بھی کام کیا ہے۔

ایکتا-کرینہ نے پھر ہاتھ ملایا

آپ کو بتاتے چلیں کہ کرینہ  کپور خان کے علاوہ ‘دی بکنگھم مرڈرز’ کے پروڈکشن کا کام بھی ایکتا کپور اور  شوبھا کپور نے سنبھالا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرینہ  کپورخان اور ایکتا کپور نے اس فلم کے ذریعے ایک بار پھر ہاتھ ملایا ہے۔ اس سے قبل کرینہ کپور اور ایکتا کپور نے اس سال کی ‘کریو’ اور ‘ویرے دی ویڈنگ’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

دی بکنگھم مرڈرز 13 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

‘شاہد’، ‘سٹی لائٹس، اور ‘اسکیم 1992’ جیسی فلموں کے لیے بطور ہدایت کار کام کرنے والے ہنسل مہتا کی دی بکنگھم مرڈرز 13 ستمبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ فلم میں کرینہ کپور  خان کے علاوہ رنویر برار، ایش ٹنڈن، روکو نہار اور کپل ریڈیکر بھی نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

9 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

42 minutes ago