انٹرٹینمنٹ

Ranya Rao gets Conditional Bail:  بیرون ممالک سے کروڑوں کا سونا چھپاکرلانے والی اداکارہ رانیا راو کو اب ملی مشروط ضمانت، ملک چھوڑنے پرپابندی

سونا اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کنڑ اداکارہ رانیا راوکو اقتصادی جرائم کی عدالت (اکنامک آفینسیزکورٹ) سے منگل کے روزمشروط ضمانت مل گئی ہے۔ رانیا راو کے ساتھ ہی عدالت نے ترون کونڈورو راجو کو بھی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں کو دو ضمانت داروں کے ساتھ 2-2 لاکھ روپئے کا نجی مچلکہ جمع کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی وہ ملک چھوڑکرنہیں جاسکتے۔ اس کے علاوہ کچھ اورشرائط بھی ہیں۔

عدالت نے مقررہ وقت کے اندرچارج شیٹ داخل کرنے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیوانٹیلی جنس (ڈی آرآئی) کی ناکامی کے پیش نظردونوں ملزمان کی ڈیفالٹ ضمانت کی درخواست کی اجازت دی۔ کیس کی سماعت کی صدارت کرنے والے جسٹس وشوناتھ سی گودرنے ضمانت کا حکم دیا۔ عدالت نے بغیراجازت ملک نہ چھوڑنے، تفتیش میں مکمل تعاون اورمبینہ جرم نہ دہرانے کی شرائط بھی عائد کی ہیں۔

ضمانت ملنے کے بعد بھی نہیں ہوگی رہائی

تاہم، اسمگلنگ کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود، اداکارہ رانیا راؤ کوجیل میں ہی رہنا پڑے گا کیونکہ ان کے خلاف کنزرویشن آف فارن ایکسچینج اینڈ پریوینشن آف اسمگلنگ ایکٹیویٹی ایکٹ، 1974 (COFEPOSA) کے تحت ایک الگ کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ ایک قانون ہے جو اسمگلنگ سے نمٹنے اور زرمبادلہ کے ذخائرکو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ COFEPOSA کے تحت، مشتبہ اسمگلروں کو بغیر کسی مقدمے کے ایک سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو3 مارچ کوکیا گیا تھا گرفتار

کنڑ اداکارہ رانیا راؤکودبئی سے واپسی کے بعد 3 مارچ 2025 کوبنگلوروکے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرگرفتارکیا گیا تھا۔ ڈی آرآئی حکام نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پررانیا راؤ کوحراست میں لیا تھا۔ اس دوران اداکارہ سے 12.56 کروڑ روپئے مالیت کے 14.2 کلوسونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے دبئی سے ہندوستان میں سونے کی اسمگلنگ کی تھی۔

2023 اور 2025 کے درمیان دبئی کے 45 سفر

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رانیا راونے 2023 سے 2025 کے درمیان 45 باراکیلے دبئی کا سفرکیا، جس سے اسمگلنگ کے وسیع نیٹ ورک میں اس کے ملوث ہونے کا شبہ پیدا ہوا۔ اس کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رانیا راؤ کے دبئی کی ایک فرم ویرا ڈائمنڈس ٹریڈنگ کے ساتھ روابط ہیں، جسے انہوں نے اداکاراوربزنس مین ترون راجوکے ساتھ مل کر2023 میں قائم کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہے اور راؤ کی رہائی اب COFEPOSA کے تحت کی جانے والی قانونی کارروائی کے نتائج پرمنحصر ہوگی۔

اگلی سماعت 3 جون کو ہوگی

رانیا کے وکیل بی ایس گریش نے دلیل دی کہ اگر رانیا راوکو ضمانت مل جاتی ہے تو بھی اسے رہا نہیں کیا جائے گا۔ اس کے خلاف فارن ایکسچینج کے تحفظ اوراسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 1974 (COFEPOSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رانیا راوکی ماں نے اوفیپوسا کے تحت کی گئی اس کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس درخواست پراگلی سماعت 3 جون 2025 کومقررکی گئی ہے۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

2 hours ago

Jain Acharya Lokesh Ji: سکندرآباد میں وکست بھارت 2047 سیمینار، آچاریہ لوکیش بولے- سناتن روایت کا اقدار ہی ترقی یافتہ بھارت کی فکری بنیاد

آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…

3 hours ago