اسپورٹس

Rajasthan Royals beats Chennai Super Kings: راجستھان نے جیتی شبیہ کی لڑائی، آئی پی ایل 2025 میں چنئی کی 10ویں ہار، نصف سنچری لگاکر چمکے ویبھو سوریہ ونشی

Rajasthan Royals beats Chennai Super Kings by 6 Wickets in IPL 2025: راجستھان رائلس نے چنئی سپرکنگس کو 6 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اس میچ میں چنئی سپرکنگس نے پہلے کھیلتے ہوئے 187 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں راجستھان نے 18ویں اوورمیں 6 وکٹ باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ ایسے میں ساکھ کی لڑائی میں راجستھان نے 17 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت درج کرلی ہے۔ چنئی سپرکنگس کی یہ آئی پی ایل 2025 میں کل 10ویں ہار ہے۔

راجستھان رائلس کو 188 رنوں کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں اس نے کافی اچھی شروعات کی۔ یشسوی جیسوال نے طوفانی انداز میں 19 گیندوں میں 36 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ دوسرے وکٹ کے لئے سنجو سیمسن اور ویبھو سوریہ ونشی کے درمیان 98 رنوں کی شاندار شراکت ہوئی۔ سنجو سیمسن 31 گیندوں میں 41 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ سیمسن جب آوٹ ہوئے تب بھی راجستھان رائلس کو جیت کے لئے 53 رن بنانے تھے۔

سنجو سیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد راجستھان کی ٹیم نے تین رن اوربنائے تھے، تبھی ویبھو سوریہ ونشی بھی 57 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ریان پراگ کا بلا بھی مسلسل تیسرے میچ میں خاموش رہا، جو 4 گیندوں میں تین رن بنا کرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد دھرو جریل اورشمران ہیٹ مائر نے راجستھان رائلس کی جیت یقینی بنانے کے لئے کام کیا۔ دھرو جریل 12 گیندوں میں 13 رنوں کی طوفانی اننگ کھیل کرناٹ آوٹ لوٹے۔ وہیں ہیٹ مائرنے بھی 5 گیندوں میں 15 رنوں کا تعاون دیا۔

چنئی سپرکنگس کی 10ویں ہار

یہ آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپرکنگس کی 10ویں ہارہے۔ اب تک سیزن میں کھیلے گئے 13 میچوں میں اسے صرف تین جیت نصیب ہوئی ہیں اور یہ ٹیم ابھی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام پر ہے۔ چنئی کے لئے آیوش مہاترے اور ڈیوالڈ بریوس نے بالترتیب 43 اور 42 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی، لیکن اپنی ٹیم کی جیت یقینی نہیں بنا پائے۔ دوسری طرف اس جیت سے راجستھان رائلس کے اب 8 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

3 hours ago