انٹرٹینمنٹ

ماں بننے کے 12 دن بعد کام پرلوٹی تھی یہ اداکارہ، نہیں ہوا پچھتاوا، اکیلے ہی کی بچے کی پرورش

فلم انڈسٹری سے لے کرٹی وی کے ستارے اپنی پرسنل لائف کو پروفیشنل لائف کے درمیان نہیں آنے دیتے ہیں۔ ٹی وی کی ایک مشہوراداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ماں بننے کے 12 دن بعد ہی اپنے بیٹے کو گھرچھوڑکرکام پرآگئی تھیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس بات کا پچھتاوا نہیں ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخر ہم کسی حسینہ کی بات کررہے ہیں۔

ہم جس اداکارہ کی بات کررہے ہیں، یہ کوئی اورنہیں بلکہ کنیکا مہیشوری ہیں۔ فی الحال اداکارہ ‘سحرہونے کوہے’ سیریل میں نظرآرہی ہیں۔ اداکارہ کی پروفیشنل زندگی جتنی شاندار ہے، اتنی ہی مشکل ان کی پرسنل لائف رہی ہے۔ کنیکا نے حال ہی میں ٹیلی مسالہ کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے 12 دن بعد ہی شوٹ پرواپس آگئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میری پریگننسی پلان نہیں تھی، میں لندن سے گھوم کرجب لوٹی تو مجھے پتہ چلا کہ میں حاملہ (پریگننٹ) ہوں۔

ڈیلیوری کے 12 دنوں بعد کام پرلوٹ آئیں

اداکارہ نے اپنی پریگننسی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری پریگننسی کے وقت پرمیں ‘دیا اورباتی ہم’ شومیں کام کررہی تھی۔ اس دوران پروڈکشن والوں نے میرا بہت خیال رکھا۔ میرے گھرمیں گود بھرائی نہیں ہوتی ہے، جیسے ہی میکرس کو اس بارے میں پتہ چلا، انہوں نے میری ریل گود بھرائی کرائی۔  کنیکا مہیشوری بھی اپنے کام کے تئیں پوری ایمانداری دکھائی۔ اپنی ڈیلیوری کے 12 دن بعد ہی میں شوٹنگ پر واپس لوٹ آئی تھی۔ 12 دن میں جہاں ڈیلیوری کے بعد خواتین ٹھیک سے چل بھی نہیں پاتی ہیں، وہیں اس دوران میں شوٹنگ کرنے لگی تھی۔ کنیکا مہیشوری سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنے 12 دن کے بچے کو چھوڑکر کام کرنے کے لئے پچھتاوا ہے۔ تو اس پرانہوں نے کہا کہ نہیں مجھے آج تک کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میں جتنا اپنے بچے سے پیار کرتی ہوں، اتنا ہی اپنے کام سے بھی کرتی ہوں۔

شادی کے 12 سال بعد ہوا طلاق

واضح رہے کہ اداکارہ کنیکا مہیشوری کی شادی سال 2012 میں انکرگھئی سے ہوئی تھی۔ وہیں، 12 سال بعد 2024 میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اداکارہ نے اکیلے ہی اپنے بچے کی پرورش کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ سنگل مدر بننا بھی ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ سنگل مدرہونا بہت چیلنجنگ ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے بچے کے لئے والد اور ماں دونوں کی ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھانی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچے کو کبھی بھی والد کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

9 minutes ago

Gautam Adani: ’قابل اعتماد اعداد و شمار اور شفاف حکمرانی ہی بھارت کی اصل طاقت‘، گوتم اڈانی نے کی مائیکل بلومبرگ کے وژن کی تعریف

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھارت کی ترقی کے حوالے سے بلومبرگ کے…

15 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

28 minutes ago

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

58 minutes ago

Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں

دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…

1 hour ago