قومی

Makhanlal Sarkar’s Family Meets PM Modi: پی ایم مودی کی جانب سے احترام ملنے پر ماکھن لال سرکار کے خاندان میں خوشی، کہا- برسوں کی محنت رنگ لائی

کولکتہ میں ہفتہ کے روز منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بی جے پی کے سینئر کارکن ماکھن لال سرکار کا احترام کیے جانے کے بعد ان کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سویندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کے نویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریب میں موجود ماکھن لال سرکار سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد حاصل کیا۔ اس منظر نے تقریب میں موجود لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جبکہ ماکھن لال سرکار کے اہل خانہ نے اس پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

ماکھن لال سرکار کی بیٹی سنچیتا بساک نے آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے والد پر بے حد فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو ان کے والد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رکن تھے اور انہوں نے پارٹی کے لیے طویل عرصے تک سخت محنت کی۔ سنچیتا نے کہا، ’’آج جب بی جے پی کی حکومت بنی اور وزیر اعظم نے ان کا احترام کیا تو ہمیں محسوس ہوا کہ والد کی برسوں کی محنت رنگ لے آئی۔‘‘

سشما سوراج خطوط لکھتی تھیں

سنچیتا بساک نے بتایا کہ ٹی ایم سی، سی پی آئی (ایم) اور کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے لیڈر بھی ان کے والد کا احترام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج ان کے والد کو خطوط لکھا کرتی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماکھن لال سرکار شیاما پرساد مکھرجی کے ساتھ جیل بھی جا چکے ہیں۔

ماکھن لال سرکار کے بیٹے مانک لال سرکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وزیر اعظم ان کے والد کو اس قدر عزت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد 16 برس کی عمر سے ہی آر ایس ایس سے وابستہ ہوگئے تھے اور ابتدا میں بی جے پی کی دارجلنگ یونٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے شیاما پرساد مکھرجی کے ساتھ کئی برس کام کیا اور قومی ترانہ گانے پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

’’اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا‘‘

مانک لال سرکار نے کہا کہ ان کے والد نے آر ایس ایس کے اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ سادہ زندگی گزاری۔ انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم مرارجی دسائی کے دور حکومت میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نے ان کے والد کو سلی گوڑی سے گنگٹوک تک سفر کے لیے ایک پرمٹ دیا تھا، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے عدالت میں واپس کر دیا کہ وہ پیسے کے لیے پارٹی کا کام نہیں کرتے۔

اہل خانہ نے سادگی اور قربانیوں کو یاد کیا

ماکھن لال سرکار کی اہلیہ پُتُل سرکار نے کہا کہ ان کے شوہر گھر میں پارٹی کے کام کے بارے میں زیادہ گفتگو نہیں کرتے تھے، لیکن وہ شیاما پرساد مکھرجی کی کتابیں ضرور پڑھتے تھے۔ ان کی بہو مینو سرکار نے کہا کہ پورے خاندان کو فخر ہے کہ برسوں کی محنت کے بعد آخرکار ان کے سسر کو پہچان ملی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد سے انہوں نے اپنے سسر کو پارٹی کی ہر میٹنگ میں جاتے دیکھا ہے۔

حادثے کے بعد سائیکل سے سفر شروع کیا

مینو سرکار نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ ماکھن لال سرکار کا گاڑی سے حادثہ ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کی والدہ نے انہیں گاڑی چلانے سے منع کر دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اسی دن سے پاپا سائیکل چلانے لگے تھے اور آج تک سادگی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

1 hour ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

11 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

12 hours ago