Kangana Ranaut Reacts On FIR: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کیریئرکے ابتدائی دنوں سے ہی تنازعہ کا شکار ہوتی رہی ہیں۔ کبھی وہ اپنے بالوں سے متعلق توکبھی اپنی انگلش سے متعلق سرخیوں میں آئیں اوران کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ اب توکنگنا رناوت نے ایک پرائیویٹ نیوزچینل کودیئے گئے اپنے ایکسکلوزیوانٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ نے ان کے خلاف گینگ اپ کرلیا گیا تھا۔ یہاں انہیں ہیمیشہ پھٹکارا گیا ہے اوران کے بارے میں غلط ہی بولا گیا ہے۔
ٹوئٹرنے جب کنگنا رانوت پرلگائی تھی پابندی
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں، کنگنا رانوت سے نفرت کرنے والوں کی فہرست کافی لمبی ہے۔ ایک وقت تھا جب کنگنا رانوت کے خلاف ہردن تقریباً 200 ایف آئی آردرج ہوتی تھیں۔ یہ ہمارا نہیں بلکہ خود کنگنا رانوت کا کہنا ہے۔ دراصل، اب اداکارہ کا ایک پرانا بیان کافی وائرل ہورہا ہے۔ آپ کویاد ہی ہوگا ایک وقت پرکنگنا رانوت کے آفیشیل ٹوئٹراکاؤنٹ پرپابندی لگا دی گئی تھی۔ کنگنا رانوت نے ایک ایسا ٹوئٹ کیا تھا، جس کے بعد ٹوئٹران کے خلاف کارروائی کرنے پرمجبورہوگیا تھا۔
6 ماہ بھی سروائیونہیں کرپائیں کنگنا رانوت
اس بارے میں خود کنگنا رانوت نے کامیڈین کپل شرما کے شوپرکھل کربات کی تھی اورکئی حیران کرنے والے انکشاف کئے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا سے پہلے وہ کافی مصروف تھیں۔ مگرجیسے ہی لاک ڈاؤن تو ان کی مصروفیات کم ہوگئیں۔ ایسے میں انہوں نے ٹوئٹر پر جم کر اپنے خیالات پیش کئے، جس کے سبب لاک ڈاؤن کھلنے تک ٹوئٹرنے ہی اداکارہ پرپابندی لگا دی گئی۔ کنگنا رانوت نے اس پرمذاق بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 6 ماہ بھی وہاں سروائیونہیں کرپائیں اورکئی کیسزالگ ہوگئے۔
ایک دن میں ہوتی تھیں 200 ایف آئی آر
کنگنا رانوت نے تب باتوں باتوں میں کہا تھا کہ ایک دن میں ان کے اوپرکم ازکم 200 ایف آئی آردرج ہوتی ہیں۔ حالانکہ اس کے بعد بھی انہیں کسی چیزکا نہ توکوئی ڈرتھا اورنہ ہی کوئی افسوس۔ الٹا جب ٹوئٹرنے اداکارہ پرپابندی لگائی تو وہ خوش تھیں کہ چلواسی بہانے مصیبت توٹلی۔ اس وقت بھی ان کی اس بے باکی کی خوب تعریف ہوئی تھی اورآج بھی ان کے منفرد اندازکو پسند کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اب جلد ہی اداکارہ کی فلم ایمرجنسی ریلیزہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…