انٹرٹینمنٹ

Juhi Chawla 56th Birthday: جوہی چاولہ نے اس بڑی فلم کے لئے کردیا تھا انکار… کرشمہ کپور بن گئی تھیں اسٹار، جانئے پوری کہانی

نئی دہلی: جوہی چاولہ آج پیر کے روز یعنی 13 نومبر کو 56 سال کی ہوگئیں۔ سال 2014 میں ریڈف کے ساتھ ایک انٹرویو میں جوہی چاولہ نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ ان کے بیشتر کواسٹارس ابھی بھی آس پاس ہیں۔ اداکارہ نے اپنے ‘بے وقوفانہ فیصلوں’ کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ‘راجا ہندوستانی’ کو مسترد کردیا تھا جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ عامر خان کی اس فلم میں ان کے ساتھ کرشمہ کپور تھیں۔ جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ کرشمہ کپور کا اسٹارڈم انہیں کی یعنی کی جوہی چاولہ کی وجہ سے ہے۔

راجا ہندوستانی سے متعلق جوہی چاولہ کا بڑا دعویٰ

جب جوہی چاولہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں 2014 کی فلم گلاب گینگ سے پہلے کسی پروجیکٹ میں مادھوری دکشت کے ساتھ کام نہیں کرنے کا پچھتاوا ہے تو جوہی چاولہ نے کہا تھا “مجھے ان کے (مادھوری دکشت) ساتھ کام کرنے کا موقع صرف ‘دل تو پاگل ہے’ میں ملا تھا۔ تب میں مادھوری دکشت کے ساتھ دوسرا رول نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس وقت میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے زیادہ اچھے سے سوچتی سمجھتی نہیں تھی۔ میں نے راجا ہندوستانی اور جدائی دونوں کو مسترد کردیا تھا۔ یہ سبھی فلمیں بلاک بسٹر رہیں۔ کرشمہ کپور کا اسٹارڈم میری وجہ سے ہی ہے۔ ان کے کیریئر میں راجا ہندوستانی کا اہم کردار تھا۔

اسی انٹرویو میں جوہی چاولہ سے 1990 کی دہائی میں مادھوری دکشت کو اپنا کمپٹیشن کہنے کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے کہا تھا، “صرف مادھوری ہی نہیں، بلکہ کرشمہ (کپور)، منیشا (کوئرالا)، روینہ (ٹنڈن) ہم سبھی کامپٹیٹر تھے۔ کچھ سالوں تک کامپٹیشن بنا رہا۔ ہم صرف کچھ فلم سیٹ یا جیسے موقعوں پر ہی ملتے تھے۔”

دھرمیش درشن کی راجا ہندوستانی 1996 میں سنیما گھروں میں ہٹ ہوئی اور باکس آفس پر بہت اچھا پرفارم کیا۔ فلم کے لیڈ اسٹار عامرخان اور کرشمہ کپور تھے۔ ان کی کسنگ سین کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جوہی چاولہ نے راجا ہندوستانی میں لیڈ رول کرنے سے منع کردیا تھا۔ کیونکہ فلم میکر دھرمیش نے ان کا موازنہ مادھوری دکشت سے کیا تھا۔ لہریں ریٹرو کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو میں دھرمیش نے اس وقت کیا ہوا تھا، اس کے بارے میں بتایا تھا۔ دھرمیش درشن نے کہا کہ انہوں نے جوہی چاولہ کو یہ کہہ کر فلم کے لئے منانے کی کوشش کی کہ راجا ہندوستانی کچھ الگ ہے، “ہم آپ کے ہیں کون کی طرح”۔ اس پر دھرمیش نے کہا، “وہ (جوہی) میری طرف مڑیں اور کہا “لیکن آپ سورج بڑجاتیا نہیں ہیں۔” میرے دل میں کچھ آیا، مجھ میں بڑا غرور تھا اور میں نے کہا، “تم مادھوری دکشت نہیں ہو”۔ بس اتنی سی بات پرانہوں نے فلم کو نہ کہہ دیا۔”

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

ڈیجیٹل ریلیں ہندوستانی زراعت کے منظر نامے کو تبدیل کررہی ہیں

یو ایف ایس آئی مختلف نظاموں میں بغیر کسی رکاوٹ کے معلومات کے تبادلے کے…

12 minutes ago

Israel’s Big Statement on Ceasefire: اسرائیل کا بڑا بیان، غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی شروع نہیں ہوگی جب تک حماس…

اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو…

35 minutes ago

Atal Innovation Mission: کشمیری طلباء کی کامیابی، اٹل انوویشن مشن میں شاندار کام

اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…

2 hours ago

Mann Ki Baat: من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا، اس بار یوم جمہوریہ ہے خاص

پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…

2 hours ago