قومی

S Jaishankar Meets David Cameron: ایس جے شنکر نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے کی ملاقات، چند گھنٹے پہلے ہی ہوئی ہے تقرری ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر (13 نومبر) کو لندن میں برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ کیمرون، جو 2010 سے 2016 تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے، آج رشی سنک کی قیادت میں کابینہ میں وزیر خارجہ مقرر ہوئے ہیں۔ انہیں یہ ذمہ داری جیمز کلیورلی کی جگہ دی گئی ہے۔

ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ انہوں نے آج دوپہر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آج ان کی تقرری کا پہلا دن تھا۔ انہیں وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور حماس کی جنگ پر بھی بات کی۔ اس دوران انہوں نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا، “ملاقات کے دوران، ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو اس کی پوری صلاحیت کے مطابق بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔” اس کے علاوہ میٹنگ میں مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال، یوکرین تنازعہ اور انڈو پیسیفک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جے شنکر نے کہا کہ وہ کیمرون کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون کو آج وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ کے طور پر اپنی تقرری کے بعد کیمرون نے ایکس پر ایک مراسلہ لکھا اور کہا کہ وزیر اعظم رشی سنک نے مجھے وزیر خارجہ کے طور پر کام کرنے کو کہا اور میں نے اسے قبول کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے بحران اور یوکرین کی جنگ جیسے بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ وقت اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ہے۔ یہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر سیکورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ سنک نے ہندوستانی نژاد وزیر داخلہ سویلا برورمین کو برطرف کردیا اور ان کی جگہ جیمز کلیورلی کو مقرر کیا جو وزارت خارجہ کو سنبھال رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Hina Khan Breast Cancer: حنا خان کو ہوا بریسٹ کینسر، کہا- تیسری اسٹیج پر ہوں، میں سب کچھ کرنے کو تیار ہوں

اداکارہ حنا خان کوبریسٹ کینسرہوا ہے۔ ان کا کینسراسٹیج تھری پرہے۔ وہ اس کا علاج…

6 mins ago

DATING APP SCAM Delhi: دہلی میں ڈیٹنگ ایپ گھوٹالے کا پردہ فاش، شکرپور تھانہ علاقے سے پکڑے گئے یہ مجرم

ایک شخص کو جیون ساتھی کی ضرورت تھی تو ایک لڑکی نے ڈیٹنگ ایپ پر…

8 mins ago

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین پانچ ماہ بعدرانچی جیل سے ہوئے رہا ، زمین گھوٹالے میں ہائی کورٹ سے ملی تھی ضمانت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پانچ ماہ بعد جیل سے رہا کر…

10 mins ago

Mamata Banerjee on Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کو ضمانت ملنے پر ممتا بنرجی نے کیا مسرت کا اظہار، کہا- ویلکم بیک

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں…

27 mins ago

Bigg Boss Contestants Fake Marriage: بگ باس کے ان کنٹسٹنٹ نے ٹی آر پی کے لئے  رچائی  فرضی شادی کا ڈرامہ

اس فہرست میں پہلا نام راکھی ساونت کا ہے۔ راکھی ساونت لوگوں کو بیوقوف بنانے…

45 mins ago