بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیا بچن نے بہت کم عمرمیں فلموں سے ڈیبیوکردیا تھا۔ سچ یہ بھی ہے کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، لیکن جب فلموں میں انٹری کی توکئی بلاک بسٹرفلمیں دے ڈالیں۔ ان کا سفرفلموں تک ہی محدود نہیں رہا۔ سیاست میں بھی جیا بچن کا ستارہ خوب چمک رہا ہے۔ آج اداکارہ 76 سال کی ہوچکی ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے خاص موقع پرآپ کوان کی زندگی سے متعلق کئی ایسی کہانیوں کے بارے میں بتائیں گے، جس کے بارے میں لوگوں کو نہیں معلوم ہوگا۔
15 سال کی عمرسے فلموں میں ڈیبیو
جیا بچن نے محض 15 سال کی عمرسے فلموں میں ڈیبیوکیا تھا۔ حالانکہ بچپن سے ہی انہیں فلموں میں آنے کا کوئی شوقت نہیں تھا۔ خود اداکارہ نے اپنی بات ناتن نویا پاڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں اداکارہ نہیں بننا تھا۔ وہ بچپن سے ہی آرمی میں جانا چاہتی تھیں۔
امیتابھ بچن کو بنا دیا شہنشاہ
فلم ’شہنشاہ‘ کا ہٹ ڈائیلاگ ’رشتے میں توہم تمہارے باپ لگتے ہیں، نام ہے شہنشاہ‘۔ بیشترافراد نے سنا ہوگا۔ یہ فلم 1988 میں ریلیز ہوئی تھی، جو سپرہٹ ثابت ہوئی۔ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس فلم کی کامیابی کے پیچھے جیا بچن کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ دراصل، فلم ’شہنشاہ‘ کی کہانی خود جیا بچن نے لکھی تھی۔
پہلی نظرمیں دل دے بیٹھی تھیں جیا بچن
امیتابھ بچن اورجیا بچن کی لواسٹوری کے بارے میں ہرکوئی جانتا ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات فلم کے سیٹ پرہوئی تھی۔ یہ قصہ تب کا ہے، جب رشی کیش مکھرجی نے جیا بچن کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے ایف ٹی آئی آئی بلایا تھا۔ یہیں جیا بچن نے پہلی بارامیتابھ بچن کو دیکھا تھا اورانہیں پہلی نظرمیں بگ بی سے پیارہوگیا تھا۔
بگ بی کی گفٹ کی ساڑی نہیں آتی پسند
جیا بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں امیتابھ بچن کی گفٹ کی ساڑیاں پسند نہیں آتی تھیں۔ ان کی کہنا تھا کہ امیتابھ بچن ہمیشہ سفید اوربیگنی (پرپل) رنگ ہی کانجی ورم ساڑی گفٹ میں دیتے تھے۔ حالانکہ شوہرکا دل رکھنے کے لئے جیا بچن ان ساڑیوں کو پہن لیتی تھیں۔
آٹھ فلم فیئرایوارڈ مل چکے
جیا بچن کو سال 2007 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اترپردیش حکومت نے 1994 میں یش بھارتی ایوارڈ اور ہندوستانی حکومت نے فلم انڈسٹری میں ان کے تعاون کو دھیان میں رکھتے ہوئے 1992 میں پدم شری ایوارڈ دیا تھا۔ ان کے پاس 8 فلم فیئرایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔
سیاست میں بھی سرگرم
جیا بچن فلموں کے علاوہ سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔ سال 2004 میں اداکارہ پہلی بار سماجوادی پارٹی کی مدد سے منتخب ہوکر راجیہ سبھا پہنچی تھیں۔ اس کے بعد وہ کئی بار راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منتخب کی جاچکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…