انٹرٹینمنٹ

Jawan Box Office Collection Day 37: نیشنل سنیما ڈے پر پھرجوان نے کی بمپر کمائی، ایس آر کے کی فلم نے 37 ویں دن نیا ریکارڈ بنا ڈالا، جانیں کتنا ہے کلیکشن

Jawan Box Office Collection Day 37: شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔اس کے باوجود اس فلم کو لے کر لوگوں کا  جوش کم نہیں ہو رہا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم نے اب تک کئی ریکارڈ بنائے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس دوران کئی نئی فلمیں بھی ریلیز ہوئیں ۔لیکن کوئی بھی باکس آفس پر ‘جوان’ کو نہیں ٹکردے سکااور شاہ رخ خان کی فلم بڑےشان سے کمائی کررہی ہے۔ ریلیز کے 37ویں دن ایک بار پھر ‘جوان’ کی کمائی میں کتنا  اضافہ ہوا ہے۔ جانتے ہیں کہ فلم نے چھٹے جمعہ کو کتنے کروڑ کا  کیابزنس ۔

 ‘جوان’ نے ریلیز کے 37ویں دن کتنی  کی کمائی ؟

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم سینما گھروں میں دھوم مچارتے ہوئے 37 دن ہوچکے ہیں ۔لیکن اس کا کریز آج بھی شائقین کے سروں پر چھایا ہواہے اور اسی کے ساتھ ہی فلم بمپر کمائی بھی کررہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن سے تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیشنل سنیما ڈے پر ٹکٹ کی کم قیمت 99 روپے کی وجہ سے اس فلم نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمائی کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ دراصل فلم کی ریلیز کے 37ویں دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار آچکے ہیں۔

ساکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق، ‘جوان’ نے اپنی ریلیز کے 37ویں دن یعنی چھٹے جمعہ کو 5 کروڑ روپے کلیکٹ کئےہیں۔

اس کے بعد فلم کی 37 دنوں کی کل کمائی 632.24 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

37ویں دن ‘جوان’ نے  ایک  بار پھر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ نے ریلیز کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوتے ہی باکس آفس پر ایک بار  بارپھر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ درحقیقت یہ فلم 37ویں دن بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ‘جوان’ نے ‘اری: دی سرجیکل اسٹرائیک’ کے 37ویں دن 2.52 کروڑ کے ریکارڈ کوتوڑ دیا ہے۔ فلم نے ‘بدھائی’ اور ‘دریشیم 2’ کے 1.05 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی نہیں ‘جوان’ نے 37ویں دن ‘باہوبلی ’2 کے 1.03 کروڑ کا ڈیٹابھی عبور کر لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم ویک اینڈ پر کتنے اور ریکارڈ بناتی ہے چھاپتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago