-بھارت ایکسپریس
Irrfan Khan Death Anniversary: عرفان خان بالی ووڈ کے بہترین اداکار میں سے ایک تھے۔ ملک ہی نہیں غیرملکی سنیما میں بھی انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔ حالانکہ سال 2020 میں اس بہترین اداکار نے ہمیشہ کے لئے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ آج عرفان خان ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی شاندار اداکاری سے سجی فلموں نے انہیں ہمارے دلوں میں زندہ رکھا ہے۔ عرفان خان کی کئی بہترین فلمیں اوٹی ٹی کے نیٹ فلکس سے لے کرپرائم ویڈیو اور یوٹیوب پردستیاب ہیں۔
شیکسپیئر کے ’میک بیتھ‘ پر مبنی فلم ’مقبول‘
شیکسپیئر کے ’میک بیتھ‘ پر مبنی فلم ’مقبول‘ کی ہدایت کاری وشال بھاردواج نے کی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف عرفان خان کی شانداراداکاری کی کافی تعریف ہوئی تھی بلکہ وہ اس سے کافی مشہور بھی ہوئے تھے۔ فلم میں مقبول کی کہانی دکھائی گئی ہے جو ایک طاقتور گینگسٹر کا شاگرد ہے۔ وقت کے ساتھ، اسے اپنے باس کی مالکن سے پیار ہوجاتا ہے، جو اسے اپنے باس کو مارنے اور اس کی جگہ لینے کے لئے اکساتی ہے۔ عرفان خان کی شانداراداکاری سے سجی یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھی جاسکتی ہے۔
’پان سنگھ تومر‘ نے 2012 میں بہترین فیچر فلم کا نیشنل ایوارڈ جیتا
تگمانشو دھولیہ کی فلم ’پان سنگھ تومر‘ نے سال 2012 میں سب سے بہترین فیچر فلم کا نیشنل ایوارڈ جیتا تھا۔ فلم میں عرفان خان ایتھلیٹ سے ڈکیت کی اصلی کہانی بتاتے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ملک کے لئے کئی گولڈ میڈل جیتنے والا ایتھلیٹ ڈکیت بن جاتا ہے۔ فلم میں عرفان خان پان سنگھ تومر کے کردار میں ہیں، جن کی ماں کا قتل کردیا جاتا ہے اوران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے، اس لئے وہ خود بندوق اٹھالیتے ہیں۔ یہ ایک ایسی کمال کی فلم ہے، جو آپ کو سیٹ سے اٹھنے نہیں دیتی۔ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پردیکھا جاسکتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…