Wrestlers Protest: بھارتیہ کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف کل سپریم کورٹ میں دہلی پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے لئے تیار ہوگئی، جس کے بعد کل 28 اپریل کو جنسی استحصال کے معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں سے ایک نابالغ پہلوان کی شکایت بھی شامل ہے۔ اسی شکایت کی بنیاد پر ڈبلیو ایف آئی کے صدر پر پاکسو ایکٹ لگایا گیا ہے۔ وہیں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پہلوان اسے لے کر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ وہیں آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت میں دھرنا دینے جنتر منتر پہنچیں، ان کے ساتھ کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا بھی دھرنا کے مقام پر پہنچے ہیں۔
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پہلوان ستیہ ورت کادیان نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوا۔ وہیں انہوں نے موجودہ سانحہ سے متعلق ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر سے ہمیں کیا ملے گا؟ کیا ایف آئی آر سے ہمیں انصاف ملے گا۔ اس معاملے میں پہلے دن ہی دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنا چاہئے تھا۔ ہماری لڑائی کاغذوں پر ابھی شروع ہوئی ہے۔ وہیں انہوں نے اس معاملے میں قانونی ٹیم اور کوچ کے مشورے کی بھی بات کہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشتی کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ وہیں انہوں نے خاتون پہلوانوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی بات بھی کہی۔
پولیس پر خراب برتاؤ کا الزام
ڈبلیو ایف آئی صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر پہلوان بجرنگ پونیا کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس انتظامیہ یہاں پرپانی نہیں لانے دے رہی ہے، کھانا نہیں لانے دے رہی ہے اور انہوں نے یہاں بجلی کاٹ دیا ہے۔ ہم نے کچھ سامان منگوایا تھا، لیکن وہ اسے یہاں پر لانے نہیں دے رہے ہیں اور سامان لانے والے کو باہر ہی مار کر بھگا دے رہے ہیں۔ کوئی بھی سامان اندر نہیں لانے دے رہے ہیں۔ ایسا برتاؤ پولیس ہمارے ساتھ کر رہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو دھرنا دینا ہے تو سڑک پر سوجائیے۔ ان کے اوپر آج ایسا کون سا دباؤ آگیا ہے۔ آج سے پہلے اتنی پریشانی نہیں تھی، سپریم کورٹ کے دباؤ سے ہی یہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف کل جمعہ (28 اپریل) کو دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی۔ کناٹ پلیس تھانے میں ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…