-بھارت ایکسپریس
Ira Khan-Nupur Shikhare Reception: عامر خان کی لاڈلی ایرا خان اورنوپورشکھرے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ دونوں نے 3 جنوری کو کورٹ میریج کی ہے، جس میں فیملی ممبران اور کچھ خاص دوست شامل ہوئے تھے۔ عامرخان نے شادی میں اپنے انڈسٹری کے دوستوں کو نہیں بلایا تھا۔ کورٹ میریج کے بعد اب ایرا خان اورنوپورشکھرے ادے پورمیں ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے والے ہیں، جس کے لئے وہ جلد ہی روانہ ہوجائیں گے۔ ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے بعد عامرخان ممبئی میں اپنے انڈسٹری کے دوستوں کے لئے ریسپشن دینے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ایرا خان اورنوپورشکھرے کا ویڈنگ ریسپشن 13 جنوری کو ممبئی میں ہونے والا ہے، جس میں عامر خان اپنے خاص دوستوں کو بلانے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان سے لے کرشاہ رخ خان تک کئی سیلبس کوشامل کیا گیا ہے۔
یہ شخصیات کریں گی شرکت
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ایرا خان اور نوپورشکھرے کے ریسپشن کے لئے شاہ رخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، اکشے کمار، کرینہ کپور، راجکمارہیرانی، آشوتوش گواریکر اورجوہی چاؤلہ سمیت کئی فنکاروں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کچھ ساؤتھ فلموں کے اداکاراور اداکارہ کو بھی عامرخان نے مدعو کیا ہے اورامبانی فیملی بھی اس ریسپشن میں شامل ہوگی۔ اپنی شادی پر شارٹس اور ویسٹ میں آکر نوپورشیکھرے نے سوشل میڈیا پربج کریئیٹ کردیا تھا۔ ہرکوئی ایرا خان اور نوپور شکھرے کے کپڑوں کی بات ہی کر رہا ہے۔ لوگوں کو ایرا خان اورنوپور شکھرے کا لُک بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے۔
ایرا خان کی نوگفٹ پالیسی
ایرا خان اور نوپور شکھرے کی شادی انٹیمیٹ ویڈنگ ہے۔ حالانکہ جوڑے کی شادی میں ایک ضابطہ بھی ہوگا۔ یہ ضابطہ بہت ہی خاص ہے اور مہمانوں کے لئے ہے۔ یہ اصول ہے نوگفٹ پالیسی کی۔ جی ہاں دونوں کی شادی میں مہمان توآئیں گے، لیکن وہ بغیر گفٹ کے شرکت کریں گے۔ اس پالیسی کے پیچھے ایک خوبصورت پہل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ شادی میں تحفہ دینے کے بجائے این جی او میں عطیہ کرسکتے ہیں۔
تحفہ دینے کے بجائے کریں عطیہ
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عامرخان کی لاڈلی ایرا خان نے اپنی شادی میں تحفہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہمان تحفہ دینے کے بجائے آشیرواد (دعائیں) دیں اور تحفہ دینا چاہتے ہیں تو وہ تحائف کو اگاستو فاؤنڈیشن کو عطیہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کی کورٹ میریج کے بعد ویڈنگ ریسپشن ہوگا۔ 8 جنوری کو یہ راجستھان کے ادے پور میں ہوگا اور دوسرا ریسپشن ممبئی میں 13 جنوری کو دیا جائے گا، جس میں فلمی دنیا کے ستارے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…