قومی

Rajya Sabha Election 2024: سنجے سنگھ جیل سے ہی لڑیں گے الیکشن، سواتی مالیوال کو بھی عام آدمی پارٹی نے بنایا راجیہ سبھا کا امیدوار

Rajya Sabha Election 2024: عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سنجے سنگھ فی الحال جیل میں بند ہیں اور اب وہ جیل سے ہی راجیہ سبھا الیکشن لڑیں گے۔ راؤزایوینیو کورٹ نے انہیں اس کی اجازت دے دی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ایک بارپھر سے سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ راجیہ سبھا رکن کے طور پر سنجے سنگھ کی مدت 27 جنوری کو ختم ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے دہلی کی عدالت میں ایک عرضی داخل کی، جس میں انہوں نے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ اس پر عدالت نے کہا کہ تہاڑ جیل کے افسران کے سامنے سنجے سنگھ نامزدگی سے متعلق دستاویزوں پردستخط کرسکتے ہیں۔

19 جنوری کو ہوگا راجیہ سبھا الیکشن

گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے دہلی کی 3 اور سکم کی ایک راجیہ سبھا سیٹوں پر الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ان راجیہ سبھا سیٹوں پر 19 جنوری کو الیکشن ہونا ہے۔ راجیہ سبھا کے لئے نامزدگی کا عمل 2 جنوری سے لے کر 9 جنوری تک چلے گا۔ اس درمیان سبھی امیدواروں کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کرنی ہے۔ ایک بار پھر عام آدمی پارٹی نے سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا الیکشن میں امیدواربنایا ہے۔ اب عدالت کے حکم پر سنجے سنگھ ہفتہ کے روز پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

سواتی مالیوال بھی جائیں گی راجیہ سبھا

عام آدمی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی نے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے پہلی بار سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا دوبارہ راجیہ سبھا رکن بنیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago