Ilaiyaraaja Daughter Bhavatharini Death: تمل کی مشہورسنگربھوتارنی کی 47 سال کی عمرمیں کینسرسے موت ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق، ان کا علاج سری لنکا میں چل رہا تھا۔ بھوتارنی مشہورڈائریکٹرالیا راجا کی بیٹی اور ایک پلے بیک سنگرتھی۔ وہ لمبے وقت سے لیورکینسرسے جدوجہد کر رہی تھیں اورآج شام 5 بجے سری لنکا میں انہوں نے آخری سانس لی۔ کل ان کے جسد خاکی کو چنئی لایا جائے گا اوران کے آخری رسوم ادا کئے جائیں گے۔ بھوتارنی کی موت سے پوری ساوتھ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
رمیش بالا نے دی جانکاری
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ٹریکررمیش بالا نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پریہ خبرشیئرکی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ الیاراجا کی بیٹی اورایک پلے بیک سنگربھوتارنی نے آج شام اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے بھوتارنی کو خراج عقیدت پیش کی ہے اور لکھا- خدا انہیں سکون دے۔ انہوں نے ’بھارتی‘ کے تمل گیت ’میل پولا پونو اونو‘ کے لئے بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ جیتا تھا۔
کیا تھا آخری میوزک ایلبم؟
بھوتارنی کے سنگرڈیبیو کی اگربات کریں تو انہوں نے’راسیا‘ سے ڈیبیوکیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے والد الیا راجا اور بھائی کارتک راجا اور یووان شنکرراجا کے لئے کئی گانے گائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمپوزردیوا اور سرپی کے لئے بھی گانے گئے تھے۔ 2002 میں وہ ریوتی کے ذریعہ ہدایت کاری فلم ’مائی فرینڈ‘، مترکے لئے کمپوزربنیں۔ ان کا آخری میوزک ایلبم ملیالم فلم ’مائے نادھی‘ کے لئے تھا۔ انہوں نے ’انیگن بھارتی، کدھالکّو مریادھئی، ازگی، فرینڈس، پا، منکتھا‘ اورجیسی تمل فلموں میں گانے گائے۔ اس کے بعد انہوں نے ’پھر ملیں گے‘ سمیت کئی ساری بالی ووڈ فلموں کے لئے میوزک دیا۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…