انٹرٹینمنٹ

IFFM 2024: انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن  15 اگست سے  ہوگا شروع، بہترین اداکار کی دوڑ میں شاہ رخ، رنویر، مموٹی شامل

ممبئی: انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) کا 15 واں ایڈیشن 15 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے جو 25 اگست تک چلے گا۔ اس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فیسٹیول کی ایوارڈ کیٹیگری میں ستاروں کے ناموں کا چرچا ہونے لگا ہے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور دلجیت دوسانجھ کے نام بہترین اداکار کی کیٹیگری میں شامل ہیں جب کہ ’جوان‘ اور ’12ویں فیل‘ جیسی کئی دیگر فلموں کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے

بہترین اداکار، بہترین فلم، بہترین فلم کریٹک کا انتخاب، بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار اور بہترین OTT اداکار اور اداکارہ سمیت کئی دیگر زمروں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

’12ویں فیل‘، ’امر سنگھ چمکیلا‘، ’چندو چیمپئن‘، ’ڈنکی‘، ’جوان‘، تمل فلم ’مہاراجہ‘، ملیالم فلم ’پریملو‘ اور ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہوئیں ہیں۔

بہترین اداکار کے زمرے میں شاہ رخ خان، دلجیت دوسانجھ، فہد فاضل، کارتک آرین، مموٹی، متھن چکرورتی، رنویر سنگھ، اسپرش سریواستو، وکی کوشل اور وکرانت میسی سمیت 10 ہیروز شامل ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ، علیزے اگنی ہوتری، بینا آر۔ چندرن، جیوتیکا، نیتانشی گوئل، پاروتی تھرووتھو، پرتیبھا رانٹا، پریتی پانیگراہی، ثانیہ ملہوترا اور سواتی ریڈی شامل ہیں۔

امتیاز علی، کبیر خان، کرن جوہر، نیتلن سمیناتھن، راہل سداشیون، راجکمار ہیرانی اور ودھو ونود چوپڑا کو بہترین ڈائریکٹر کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

OTT زمرہ میں بہترین اداکار: ارجن ماتھر، بابل خان، گلشن دیویا، جتیندر کمار، نوین چندرا، آر۔ مادھون، روشن میتھیو اور سویندر وکی شامل ہیں۔

او ٹی ٹی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ میں ہرلین سیٹھی، کرشمہ تنا، نینا گپتا، نمیشا سجین، پاروتی تھرووتھو، شریا پیلگونکر اور شوبھیتا دھولیپالا شامل ہیں۔

IFFM کو آسٹریلیا میں وکٹورین حکومت کی طرف سے سپورٹ اور پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ہندوستانی سنیما کا سالانہ جشن ہے، جس میں ہندوستان کی بہترین فلموں، ڈیجیٹل سیریز اور ٹیلنٹ کی نمائش ہوتی ہے۔IFFM 2024 ایوارڈز وِنر کا اعلان میلبورن کے پیلس تھیٹر میں 16 اگست کو فیسٹیول کی سالانہ گالا نائٹ میں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

20 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

50 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago