بھارت ایکسپریس۔
Hema Malini-Dharmendra Love Story: ہیما مالنی اور دھرمیندر کی لواسٹوری بھی کسی فلم سے کم نہیں رہی ہے۔ دونوں بڑی مشقت کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے اور سات پھیرے لئے تھے۔ دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ تھے، جس کی وجہ سے وہ قانونی طور پردوسری شادی نہیں کرسکتے تھے۔ اس لئے انہوں نے مذہب اسلام اپنا کراپنی بیوی پرکاش کوراور 4 بچوں کو چھوڑکر ہیما مالنی سے شادی کی تھی۔ وہیں دوسری طرف ہیما مالنی کے والدین ان کی شادی دھرمیندر سے نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ان کی شادی جتیندر سے ہونے والی تھی، لیکن ہیما مالنی اوردھرمیندر نے تمام حالات کا سامنا کرنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کئی مشکلات کے بعد دونوں نے لئے سات پھیرے
اتنی زیادہ مشکلات کے بعد دونوں کی شادی ہوئی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ لمبے وقت سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔ ہیما مالنی کبھی بھی دھرمیندر کے گھرنہیں رہی ہیں۔ ان کے فینس ہمیشہ اس سوال کا جواب جاننا چاہتے تھے، کہ آخر دونوں شادی کے بعد بھی الگ کیوں رہتے ہیں؟ اس کا انکشاف کچھ دنوں پہلے ہیما مالنی نے خود کیا تھا۔
دھرمیندر اور ہیما مالنی الگ کیوں رہتے ہیں؟
ہیما مالنی نے لیہرن ریٹرو کے ساتھ بات چیت میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ دھرمیندر سے الگ گھر میں رہتی ہیں اور انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش کرنے کا فیصلہ خود لیا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس طریقے سے رہنا نہیں پسند کرتا ہے، لیکن ایسا ہوجاتا ہے۔ زندگی بعض اوقات پرغیرمتوقع موڑلیتی ہے، لیکن انسان کو انہیں قبول کرنا چاہئے اوران کے مطابق ڈھالنا چاہئے۔
ہیما مالنی نے انٹرویو میں کیا تھا انکشاف
اداکارہ ہیما مالنی نے مزید بتایا کہ ہرعورت اپنے شوہراور بچوں کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں، لیکن کبھی کبھی حالات کہیں اور لے جاتی ہیں، لیکن اس بات کا برا نہیں لگتا نہ ہی کوئی ناراضگی ہے۔ وہ اس سے مطمئن ہیں۔ ہیما مالنی بتاتی ہیں کہ وہ کبھی بھی دھرمیندر اور ان کی پہلی بیوی پرکاش کور کےدرمیان نہیں آئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بارے میں کبھی بھی دھرمیندر نے کوئی بات نہیں کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…