بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محمد رضوان کے خلاف ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈس کے خلاف میچ کے دوران میدان پر نماز پڑھنے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ونیت جندل نام کے شکایت کنندہ، جو ہندوستان میں سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، نے آئی سی سی کو خط لکھ کرکہا ہے کہ محمد رضوان نے حیدرآباد میں نیدرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران میدان پر نماز پڑھی تھی، جو ”میچ کے جذبہ پر سوال اٹھاتا ہے۔“
ونیت جندل نے آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کے نام جوخط بھیجا ہے، اس میں لکھا ہے، ”یہ پاکستانی کرکٹرمحمد رضوان کے بارے میں شکایت ہے، جنہیں گزشتہ 6 اکتوبرکو حیدرآباد میں نیدرلینڈس کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ کے دوران میدان پرہی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کرکٹ میدان میں کئی ہندوستانیوں کے درمیان نماز پڑھنے کا محمد رضوان کا یہ عمل اس کے مذہب کی جان بوجھ کر تصویرکشی ہے، جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔ “
محمدرضوان کے خلاف آئی سی سی میں شکایت
وکیل ونیت جندل نے اپنی شکایت میں لکھا ہے ”محمد رضوان نے جان بوجھ کراپنے مذہب کی تصویرکشی کی ہے، جو کھیل جذبہ کے خلاف ہے۔ محمد رضوان کا ایسا کرنا اس نظریے پرسوال اٹھاتا ہے، جس پرعمل کھلاڑی میچ کھیلتے وقت کرتا ہے۔ محمد رضوان کے ذریعہ جان بوجھ کراپنے مذہب کی تصویر کشی کرنے کا عمل یہ پیغام دینے کی ان کی منشا کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ محمد رضوان کو میدان کے درمیان عبادت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ ان کے ساتھی بریک کے دوران ڈرنکس کا انتظارکر رہے تھے۔“
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پراپنے پوسٹ سے تنازعہ پیدا ہونے کے بعد محمد رضوان کے خلاف یہ دوسری شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف اپنی سنچری فلسطینی اورغزہ کی عوام کو وقف کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…