انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو 6 سال تک رکی رہی، ایک روپیہ تک نہیں لیا

نئی دہلی :بالی ووڈ میں ہر سال کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، مگر 90 کی دہائی کی فلموں کا جادو آج بھی قائم ہے۔ اسی دور کی ایک منفرد فلم ہم تمہارے ہیں صنم ہے، اس فلم نے ریلیز کے بعد خوب شہرت حاصل کی، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ فلم تقریباً 6 سال تک التوا کا شکار رہی۔اس فلم میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور مادھوری دکشت جیسے بڑے ستارے مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز 1997 میں ہوا تھا، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی تکمیل اور ریلیز میں طویل تاخیر ہوئی۔ فلم کے ٹائٹل میں تبدیلی، موسیقاروں اور گلوکاروں کی بار بار تبدیلی، اور کئی مناظر میں دوبارہ شوٹنگ اس تاخیر کی بڑی وجوہات بنیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے کئی حصے 90 کی دہائی کے فیشن اور انداز کے مطابق فلمائے گئے تھے، لیکن جب فلم کی ریلیز قریب آئی تو بدلتے رجحانات کو دیکھتے ہوئے کچھ مناظر اور خاص طور پر مادھوری دکشٹ کے لُکس میں تبدیلیاں کی گئیں۔ اگرچہ تمام مناظر تبدیل نہیں کیے گئے، مگر چند اہم حصوں کو نئے انداز میں پیش کیا گیا تاکہ فلم ناظرین کے لیے زیادہ پرکشش بن سکے۔فلم کی تکمیل میں تینوں بڑے ستاروں کی دوستی اور تعاون نے اہم کردار ادا کیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ان کی جگہ کوئی اور اداکار ہوتے تو شاید فلم کبھی ریلیز ہی نہ ہو پاتی۔ بالآخر یہ فلم 28 مئی 2002 کو سینما گھروں میں پیش کی گئی اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ایک اور حیران کن حقیقت یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔ حالانکہ انہیں تقریباً 95 لاکھ روپے فیس دی جانی تھی، لیکن فلم کے بڑھتے ہوئے بجٹ اور تاخیر کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پروڈیوسر کے سی  بوکاڈیاسے رقم لینے سے انکار کر دیا۔ پروڈیوسر نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی بار شاہ رخ خان کو ادائیگی کی پیشکش کی، مگر اداکار نے اسے قبول نہیں کیا۔یہ فلم نہ صرف اپنی کہانی بلکہ اپنی طویل تیاری اور دلچسپ پس منظر کی وجہ سے بھی آج تک یاد کی جاتی ہے، اور اسے بالی ووڈ کی ان فلموں میں شمار کیا جاتا ہے ،جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

10 minutes ago

Sonali Bendre gets lost in Munawar’s comedy: منور فاروقی کی کامیڈی میں کھو جاتی ہیں سونالی بیندرے، کہا- ’بھول جاتی ہوں کہ مجھے شو ہوسٹ کرنا ہے‘

پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…

12 minutes ago

Amitabh Bachchan birthday: دوستی نبھانے کے لیے سیاست میں آئے امیتابھ بچن، پھر کیوں چھوڑ دی سیاست؟ جانیے پوری کہانی

امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…

47 minutes ago

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

2 hours ago