احمد آباد: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال پر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دنیا میں دھرمیندر جی کی کمی محسوس کریں گے، لیکن اسکرین پر ان کی چمک ہمیشہ قائم رہے گی۔
یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے: اڈانی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں گوتم اڈانی نے لکھا، ’’بھارتی سینما کی روشنی آج مدھم ہوگئی ہے۔ ہم اس دنیا میں دھرمیندر جی کو یاد کریں گے، ، لیکن اسکرین پر ان کی چمک ہمیشہ قائم رہے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’جب بھی دوستی کے فسانے کہے جائیں گے، ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ضرور یاد آئے گا۔ دھر م پاجی… آپ کو خراجِ عقیدت۔‘‘
دھرمیندر کا 89 سال کی عمر میں انتقال
واضح رہے کہ ہندی سینما کے عظیم اداکار دھرمیندر نے 89 سال کی عمر میں ممبئی میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور سانس لینے میں دشواری سمیت متعدد عمر رسیدہ بیماریوں کا شکار تھے۔ انہیں باقاعدہ علاج و معائنہ کے لیے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں کچھ دن علاج کے بعد حالت قدرے بہتر ہونے پر انہیں گھر منتقل کیا گیا، جہاں خصوصی طبی انتظامات کیے گئے تاکہ وہ اپنے خاندان کے درمیان رہ کر علاج کرا سکیں۔ حالانکہ مسلسل علاج اور نگرانی کے باوجود ان کی صحت بگڑتی رہی اور آج وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔
دھرمیندر کے گھر پر ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم ہر وقت موجود رہتی تھی، جبکہ فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات بشمول سلمان خان، شاہ رخ خان اور گووندا نے اسپتال اور گھر پر جا کر ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پوری فلم انڈسٹری اور ان کے لاکھوں فینز سوگ میں ڈوب گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…