قومی

Dr. Rajeshwar Singh Demands Decisive Policy Action: بچوں کی صحت بمقابلہ زہریلی ہوا: ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے فیصلہ کن پالیسی کا کیا مطالبہ

دہلی این سی آر میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی نے ایک بار پھر سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ ہوا کے خطرناک معیار اور بچوں کی صحت پر پڑنے والے شدید اثرات کے پیش نظر سرجنی نگر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک اہم خط لکھ کر صاف ہوا تعلیمی تسلسل پالیسی فوری طور پر نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت فضائی آلودگی کی شدت بڑھنے پر اسکول خود بخود آن لائن کلاسز میں منتقل ہو سکیں گے۔

دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس(AQI) ایک بار پھر 450 سے اوپر

ڈاکٹر سنگھ نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا کہ 23 نومبر 2025کی سی این این رپورٹ کے مطابق دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس(AQI) ایک بار پھر 450 سے اوپر پہنچ چکا ہے جسے سنگین درجہ تصور کیا جاتا ہے۔ جبکہ نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ، ہاپوڑ، بلند شہر، باغپت اور شاملی سمیت یوپی کے این سی آر اضلاع میں یہ اعداد و شمار تین سو سے چار سو کے درمیان ہیں جو کہ محفوظ حد سو سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

پر بچوں کے پھیپھڑوں، قوتِ مدافعت اور ذہنی نشوونما پر انتہائی منفی اثر

انہوں نے باخبر کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ آلودہ ہوا انسان کی اوسط عمر کو دس سال تک کم کر دیتی ہے اور خاص طور پر بچوں کے پھیپھڑوں، قوتِ مدافعت اور ذہنی نشوونما پر انتہائی منفی اثر ڈالتی ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے تحریر کیا کہ بچوں کو ایسی زہریلی ہوا میں اسکول بھیجنا گویا انہیں آہستہ موت کے ماحول میں دھکیلنے جیسا ہے۔ ماحولیات کی غلطیوں کی سزا بچوں کو نہیں ملنی چاہیے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اپنی تجویز میں کیا کہا؟

ڈاکٹر سنگھ نے اپنی تجویز میں کہا کہ جیسے ہی کسی ضلع کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو سے اوپر جائے فوراً اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا نظام نافذ کر دیا جائے۔ انہوں نے ضلع وار فضائی معیار کی نگرانی کے لیے خودکار ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کی تجویز دی جو اسکول بند یا آن لائن کلاسز کے نوٹیفکیشن خودکار طریقے سے جاری کرے۔ محکمہ تعلیم کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھنے اور تعلیم، صحت، ماحولیات اور آئی ٹی محکموں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنا کر اسے دسمبر اور جنوری کے اسموگ سیزن سے پہلے نافذ کرنے کی سفارش بھی پیش کی گئی۔ این سی آر کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو فوری ہدایات جاری کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے ہر سال اس بحران کے دہرانے پر سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب آلودگی ہر سال ہزاروں جانیں لیتی ہے تو فیصلے تاخیر کا شکار کیوں رہتے ہیں، فائلیں سست روی کا شکار کیوں ہیں۔ اب وقت ہے کہ انتظامی لاپروائی کی ذمہ داری طے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اسکول بند کرنے کا مسئلہ نہیں بلکہ بچوں کے مستقبل اور زندگی کی حفاظت کی جنگ ہے۔ این سی آر کے لاکھوں والدین حکومت سے فوری اور مضبوط اقدامات کی امید کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

1 hour ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

2 hours ago