بھارت ایکسپریس۔
Rumi Khan Mobbed In Hometown: باکس آفس پر ‘گدر2’ زبردست کمائی کر رہی ہے۔ اس فلم سے متعلق سنی دیول زبردست سرخیوں میں ہیں۔ حالانکہ فلم کے ہی کچھ فنکاروں کو مصیبت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہوا، جسے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دراصل، گدر2 میں رومی خان نے ایک پاکستانی افسر کا رول نبھایا ہے۔ جو لوگوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔ ایسے میں جب رومی خان فلم دیکھنے تھیئیٹر میں گئے تو لوگوں کے ہجوم نے انہیں گھیرلیا۔ کسی طرح سے وہ تھیئیٹرسے باہر تو نکل گئے، لیکن لوگوں نے ان کی گاڑی کو نہیں چھوڑا اور اسے ڈیمیج کردیا۔
جب لوگوں کی بھیڑ نے کار کو گھیر کر شیشے پر مارا
ذرائع کے حوالے سے دی گئی ای ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، جب رومی خان مدھیہ پردیش میں اپنے ہوم ٹاؤن گئے تھے، تو وہ وہاں گدر2 دیکھنے بھی گئے۔ وہاں فینس کی بھاری بھیڑ موجود تھی۔ رومی خان کو دیکھتے ہی لوگ ان کی طرف بڑھنے لگے اور انہیں گھیر لیا، جس کے بعد کسی طرح رومی خان فلم دیکھنے کے بعد کسی طرح ہجوم سے نکل کر اپنی کارتک گئے اور اس میں بیٹھ گئے، لیکن کچھ لوگوں نے ان کے کار کے شیشے پر مارنا شروع کردیا۔ رومی خان تو محفوظ واپس لوٹ آئے، لیکن ان کی گاڑی میں کئی جگہ اسکریچ کے نشان دیکھے گئے۔ جب رومی خان سے اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے اس حادثہ کو بے حد خوفناک بتایا۔
رومی خان نے کہی یہ بڑی بات
اسی بات چیت میں رومی خان نے بتایا، “یہ بہت ہی خوفناک تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگ خود کو فلم سے جوڑتے ہیں اور اپنی رسپانس دیتے ہیں۔ میں نے فلم میں ایک ویلین کا رول نبھایا ہے اور انہوں نے مجھے ریئل میں ویسا ہی سمجھ لیا۔ مجھے یہ بھی عجیب لگتا ہے کہ اب بھی ناظرین یہ سمجھنے میں ناکام ہوجاتے ہیں کہ ہم صرف اداکاری کرتے ہیں اور یہ ایک رول ہے۔ میں نے پہلے بھی کئی فلموں اور ٹی وی شو میں اداکاری کی ہے۔ میں نے کئی حالات کا تجربہ کیا ہے۔ فینس میری تصاویر کلک کروانے آتے ہیں اور بہت قریب آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ان کے پیار کا احترام کرتا ہوں اور انہیں تصاویر لینے کی اجازت دیتا ہوں۔”
بھارت ایکسپریس۔
پارک سٹریٹ کی سیر کے لیے آنے والے لوگوں نے بتایا کہ وہ ہر سال…
مقامی لوگوں نے کہا کہ خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کمیونٹی بنکروں پر زبردستی…
ضلع کلکٹر گورو اگروال نے کہا کہ جیسلمیر کے بعد اب جودھ پور کے باوڑی…
منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے منگل کے روز ریاست میں نسلی تنازعہ…
رپورٹ میں کہا گیا کہ صبرین اکتوبر 2018 سے مرکزی بینک میں کام کر رہی…
فروری 2024 میں، سندیشکھلی علاقے میں کچھ مقامی ٹی ایم سی لیڈران پر خواتین کے…