انٹرٹینمنٹ

OTT News: سشمیتا سین سے لے کر روینا ٹنڈن تک،OTT پر بکھیریں گی اپنے حسن کا جلوہ، آنے والی ہیں یہ ویب سیریز

40 پار کر چکیں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں او ٹی ٹی کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں دھماکیدار انٹری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سشمیتا سین، روینا ٹنڈن، مادھوری دکشٹ، جوہی چاولہ اور تبو سمیت کئی اداکارائیں شامل ہیں۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ اس نئے سال میں کون کون سی اداکارائیں اپنی زبردست اداکاری سے OTT پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

کونکنا سین شرما

Netflix کی کامیڈی تھرلر ویب سیریز ‘Killer Soup’ آج 11 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس سیریز میں کونکنا سین پہلی بار منوج باجپائی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔

 

روینا ٹنڈن

روینا ٹنڈن، جنہوں نے ویب سیریز ‘آرنیک’ سے اپنا OTT ڈیبیو کیا تھا، اب وہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی ویب سیریز ‘کرما کالنگ’ میں نظر آنے والی ہیں۔ حال ہی میں اس سیریز کا ایک زبردست ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جس میں روینہا انڈسٹری پر راج کرنے والی اندرانی کوٹھاری نامی اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ روچی نارین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ویب سیریز 26 جنوری کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

 

سشمیتا سین

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ایک بار پھر اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کے ہوش اڑا دینے کو تیار ہیں۔ حال ہی میں آریہ کے تیسرے سیزن کا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں سشمیتا سین اپنے دشمنوں سے تلوار لے کر لڑتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی یہ انتہائی منتظر سیریز 9 فروری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

 

شلپا شیٹی

شلپا شیٹی روہت شیٹی کی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کے ساتھ OTT پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اس سیریز میں ایک پولیس آفس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں اس سیریز کا ایک شاندار ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ یہ سیریز 19 جنوری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago