When Indian Fans Were Abusing Rohit Sharma: ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر پروین کمار نے اس واقعہ کو یاد کیا، جب ہندوستانی فینس روہت شرما کو گالیاں دے رہے تھے۔ دراصل، یہ واقعہ 2012 کا ہے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر تھی۔ اس دوران روہت شرما کو فینس کی گالیاں سننی پڑی۔ اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے پروین کمار نے کہا کہ میں کبھی کسی کے ساتھ جھگڑے میں نہیں پڑا۔ اس وقت ہم تین لوگ وہاں تھے، میں خود، روہت شرما اور منوج تیواری۔
‘میلبورن میں روہت شرما کو گالیاں دے رہے تھے ہندوستانی فینس’
پروین کمار کہتے ہیں کہ ہم نیٹس پریکٹس کر رہے تھے۔ شاید آسٹریلیا کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ تھا۔ وہاں ٹیم انڈیا کے فینس تھے، جو روہت شرما کو گالیاں دے رہے تھے۔ اس کے بعد روہت شرما اپنا آپا کھو بیٹھے، پھر فینس کے ساتھ الجھ گئے۔ ساتھ ہی میں بھی بحث میں شامل ہوگیا۔ دراصل، سابق ہندوستانی کرکٹر پروین کمار للن ٹاپ کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ اس انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر نے کئی موضوع پر اپنی بات رکھی۔ ساتھ ہی انہوں نے وراٹ کوہلی- گوتم گمبھیر تنازعہ پر اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔
‘اگربڑا بھائی چھوٹے کو ڈانٹ بھی دے تو کوئی فرق نہیں پڑتا
وراٹ کوہلی- گوتم گمبھیر تنازعہ پر پروین کمار نے کہا کہ اگربڑا بھائی چھوٹے کو ڈانٹ بھی دے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ بڑا ہے، وہ اسے ڈانٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی شاندار انسان ہیں، وہ جانتے ہیں کہ رن کیسے بنانے ہیں۔ اسی لئے وہ اتنی اونچائی تک پہنچے ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنی باڈی پر محنت کرنے کے علاوہ اچھی خوراک کیسے لینا ہے، وہ جانتا ہے۔ وہیں، گوتم گمبھیر کے لئے پروین کمار نے کہا کہ وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیمہ کنندگان اپنی مارکیٹ شیئر بڑھانے کی پوزیشن میں…
پروگرام میں شفیق باغبان، جمال اظہر صدیقی، ڈاکٹر اے ایم خان، اکرم ایڈووکیٹ، نعیم خان،…
وزیر اعظم مودی نے بہار کے جموئی ضلع میں 150 ویں یوم پیدائش کے موقع…
اجتماع کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے، سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے کہا کہ…
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا بی جے پی منصفانہ…
McKinsey رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2027 تک دنیا کی تیسری…