Ram Lalla Pran Pratishtha: آج وہ دن آ گیا ہے جس کا لوگ برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ آج ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتشٹھا کی تقریب ہورہی ہے ۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے کئی اہم لوگ پہنچ رہے ہیں اور کچھ پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ سیاست دانوں سے لے کر بالی ووڈ کے ستاروں تک، ہر کوئی رام مندر کی پران پرتشٹھا کا گواہ بنناچاہتا ہے۔
فلم انڈسٹری کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات یہاں پہنچ چکی ہیں اور کچھ اس عظیم الشان تقریب میں رام کی نگری میں شرکت کررہیں ہیں ۔ امیتابھ بچن ،رجنی کانت ،کٹرینہ کیف، وکی کوشل، رنویر کپور، عالیہ بھٹ، مادھوری دکشت سمیت کئی ستارے ایودھیا میں اپنی موجودگی درج کرا رہیں ہیں۔ ان مشہور شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
لیکن کچھ بالی ووڈ کی مشہور اداکار اور اداکارہ جنہیں رام مندر پران پرتشٹھا کا حصہ بننے کے لیے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان، عامر خان سے لے کر دیپیکا پڈوکون تک کئی ایسے سلیب ہیں ۔جنہیں دعوت نامے نہیں بھیجے گئے۔
اب ہم آپ کو ان مشہوربالی ووڈ سلیب کے نام بتاتے ہیں ۔جنہیں دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
شاہ رخ خان
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔ یہ دعوت نامہ نہ بھیجنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
سلمان خان
سلمان خان بھی رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں ۔ انہیں بھی مدعو نہیں کیا گیا۔ سلمان خان کے علاوہ عامر خان کو بھی مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ
بالی ووڈ کی سب سے رومانوی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اڈوانی اور ایودھیا کے درمیان رکاوٹ بنا موسم، پران پرتشٹھا میں شرکت نہیں کریں گے بی جے پی لیڈر
دیپیکا-رنویر کے ساتھ سیف علی خان اور کرینہ کپور
دیپیکا-رنویر کے ساتھ سیف علی خان اور کرینہ کپور بھی اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
کنگنا نے ہنومان گڑھی میں لگائی جھاڑو
کنگنا رناوت اتوار 21 جنوری کو پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچی تھیں۔ انہو ں نے ایودھیا میں ہنومان گڑھی میں جھاڑو لگایا ۔ کنگنا کی جھاڑو لگانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ہون بھی کیا۔ کنگنا نے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…