قومی

Rahul Gandhi in Assam: راہل گاندھی کو آسام میں مندر جانے سے روکا گیا، برہم کانگریس لیڈر نے کہا- میں نے کیا جرم کیا ہے؟

Ram Mandir Pran Pratistha: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر (22 جنوری) کو الزام لگایا کہ انہیں آسام کے نگاؤں واقع شنکردیو مندرمیں جانے سے روکا گیا ہے۔ نگاؤں میں واقع ‘بودوروا تھان’ وہ مذہبی مقام (دھرم استھل) ہے، جسے آسام کے سنت شنکردیو کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے۔ ‘بودوروا تھان’ مندرکوشنکردیومندرکے طورپربھی جانا جاتا ہے۔ راہل گاندھی رام مندرپران پرتشٹھا کے دن شنکردیومندرمیں پوجا ارچنا کرنا چاہتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا، ‘مجھے آج شنکردیو کے مندرمیں جانے سے روکا جا رہا ہے۔ ہمیں وہاں مدعو کیا گیا ہے اوراب کہا جا رہا ہے کہ آپ نہیں جاسکتے۔ شاید آج صرف ایک ہی شخص مندرجا سکتا ہے۔’ ان کا اشارہ وزیراعظم نریندرمودی کی طرف تھا، جو ایودھیا میں بن رہے رام مندر پران پرتشٹھا میں شامل ہو رہے ہیں۔ کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے کہا، ‘ہم مندرمیں جانا چاہتے ہیں۔ میں نے کیا جرم کیا ہے کہ مجھے مندرمیں  درشن کے لئے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔’

دوپہر3 بجے کے بعد درشن کی اجازت

دراصل، راہل گاندھی کو ‘بودوروا تھان’ میں دوپہر3 بجے کے بعد انٹری کرنے کی اجازت دینے کی جانکاری سامنے آئی ہے۔ تھان منیجمنٹ کمیٹی نے اتوارکو کہا تھا، ‘رام مندرپران پرتشٹھا کے موقع پربہت سارے بھکت تھان میں آئیں گے۔ اس کے علاوہ کئی سارے پروگرام بھی مندر کے باہراور اندر منعقد ہونے والے ہیں، جہاں ہزاروں لوگ جمع ہونے والے ہیں۔ اس وجہ سے طے کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی کو دوپہر 3 بجے کے بعد مندرمیں درشن کرنے کا وقت دیا جائے گا۔

11 جنوری سے درشن کی ہو رہی ہے کوشش:  جے رام رمیش

وہیں، مندرمیں 3 بجے کے بعد انٹری سے متعلق کانگریس جنرل سکریٹری (کمیونیکیشن) جے رام رمیش نے کہا، ‘راہل گاندھی ‘بودوروا تھان’ جانا چاہتے تھے۔ ہم لوگ 11 جنوری سے ہی وہاں جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے دو اراکین اسمبلی نے مندرمنیجمنٹ کمیٹی سے ملاقات بھی کی ہے۔ ہم نے کہا کہ ہم 22 جنوری کو صبح 7 بجے وہاں آئیں گے، ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا استقبال ہوگا۔’ انہوں نے کہا، ‘لیکن کل (اتوار)، ہمیں اچانک بتایا گیا کہ ہم دوپہر تین بجے تک وہاں نہیں آسکتے۔ یہ حکومت کا دباؤ ہے۔ ہم وہاں جانے کی کوشش کریں گے، لیکن تین بجے کے بعد وہاں جانا ہمارے لئے بہت مشکل ہے۔’ مندردرشن کرنے پہنچے راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل دیگرلیڈربھی وہاں موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

18 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

48 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago