Film Adipurush: پربھاس کی فلم آدی پروش کو لے کر ہر طرف ہنگامہ ہے ۔ خراب ڈائیلاگ اور انتہائی خراب وی ایف ایکس نے امیدوں کے آسمان پر چل رہی فلم ایک ہی دن میں زمین پر آگئی ہے ۔ فلم میں کردار اوراس کے پہناوے کے علاوہ ان کے طرز گفتگو کو لیکر ہر طرف بحث کا بازار گرم ہے ۔ لوگ شکایت پر شکایت کررہے ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے راتوں کی نیند خراب ہوچکی ہے ، انہیں وضاحت پر وضاحت پیش کرنی پڑ رہی ہے ۔ ہنگامہ اور بڑے سوالات کے بیچ فلم میکر نے ایک بڑا فیصلہ یہ کیا ہے کہ اب فلم کے ڈائیلاگ میں تبدیلی لائی جائے گی اور کچھ چیزوں کو بدلنے پر کام کیا جائے گا۔ یعنی فلم کو ایک بار پھر سے پروڈکشن ہاوس سے گزرنا ہوگا چونکہ اس فلم کی ہر طرف فضیحت ہورہی ہے ۔
بڑی بات یہ ہے کہ اس فلم پر نہ صرف ملک میں بلکہ نیپال میں بھی بڑا ہنگامہ ہے۔ سنیما گھروں کے باہر احتجاج کیا گیا۔ اسی وجہ سے پہلے آدی پروش پر نیپال میں پابندی لگادی گئی ہے، اب اسی ضمن میں کھٹمانڈو کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ کل سے یہاں کوئی ہندی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ درحقیقت کھٹمانڈو میٹروپولیٹن سٹی کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں واضح طور پر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اب کھٹمانڈو کے سینما گھروں میں کوئی ہندی فلم ریلیز نہیں کی جائے گی۔
جانکاری کے لیے بتادیں کہ نیپال میں فلم آدی پروش کو لے کر ایک تنازعہ چل رہا ہے۔ فلم میں جانکی کو بھارت کی بیٹی بتایا گیا ہے، نیپال کو اس پر اعتراض ہے، کھٹمانڈو کے میئر بلن شاہ نے بھی اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس ایپی سوڈ میں اب ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کھٹمانڈو کے تمام سینما گھروں میں ہندی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی۔ یعنی صرف ایک فلم کی وجہ سے پورے بالی ووڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ چونکہ اس فلم نے بقیہ تمام ہندی فلموں کیلئے کٹھمانڈو سنیما ہال کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…