اسپورٹس

World Cup 2023: ایک ماہ کی چھٹی، پھر عالمی کپ سے 12 میچ! آئی سی سی ٹرافی جیتنے کے لئے ٹیم انڈیا کتنی تیار؟

Team India’s Mission World Cup 2023: ڈبلیو ٹی سی فائنل ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا کو فینس نے جم کر ٹرول کیا۔ اس ہار کے ساتھ ہی ہندوستان کا آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا انتظار ختم نہیں ہوپایا۔ اب اسی سال اکتوبر-نومبر میں ونڈے عالمی کپ ہونا ہے، جو ہندوستان کی میزبانی میں ہی کھیلا جائے گا۔ ایک بار پھر فینس نے روہت اینڈ کمپنی سے امید بنالی ہے۔

بی سی سی آئی بھی ڈبلیو ٹی سی فائنل کی ہار کے بعد نئی حکمت عملی اور ٹیم انڈیا میں تبدیلی کی لہر لانے کے لئے تیار ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ونڈے عالمی کپ کھیلنے کے لئے ہندوستانی ٹیم صرف 12 میچ کھیل کر اترے گی۔ یعنی ان 12 میچوں میں ٹیم کو ٹیم کامبینیشن تیار کرنی ہوگی۔ اسی دوران ٹیم منیجمنٹ کو اپنی اوپننگ جوڑی، مڈل آرڈر اور گیند بازوں کو آزمانے کا موقع رہے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ وقت کافی ہے؟

ٹیم انڈیا عالمی کپ سے پہلے کھیلے گی

آئی پی ایل کے فوراً بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل اور اس کے بعد اب ایک ماہ کا بریک۔ کئی سالوں بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کو شاید اتنا لمبا بریک ملا ہوگا۔ آئیے اس بریک کو ہم سائڈ میں رکھ کر زمینی سچائی کی بات کرتے ہیں۔ اب ٹیم انڈیا کو جولائی کے پہلے ہفتے میں ہی ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانا ہے، جہاں 12 جولائی سے 2 ٹسٹ، 3 ونڈے اور 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ یہیں سے ہندوستان اپنی عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف ہوجائے گا۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ بے شک ونڈے میچ ٹیم انڈیا کو صرف 12 کھیلنے کو ملیں گے، لیکن آرام انہیں عالمی کپ تک نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: جیت کی گارنٹی ہے یہ بلے باز، سامنے ہو پاکستان تو بن جاتا ہے طوفان

12 دنوں میں کیسے ہوگی عالمی کپ کی تیاری؟

ہندوستانی کھلاڑیوں کو عالمی کپ سے قبل 12 ونڈے میچ کھیلنے ہیں۔ اس میں 6 مقابلے (فائنل کھیلنے پر) ایشیا کپ کے تحت ستمبر میں ہوں گے جبکہ 6 ونڈے میچ دوطرفہ سیریز کے تحت کھیلے جائیں گے۔ وہیں یہ بات بھی دھیان میں رکھنی ہوگی کہ ورلڈ کپ ہندوستان میں ہی کھیلا جانا ہے اور ٹورنا منٹ کے آغاز سے پہلے ٹیم انڈیا یہاں بس تین ونڈے میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ حالانکہ ٹی-20 میچ بھی کھیلے جانے ہیں اور ان سے بھی ٹیم انڈیا کو کافی حد تک مدد مل جائے گی۔ تاہم ایک بات غور کرنے والی یہ ہے کہ کہیں ٹیم انڈیا ایک بار پھر مصروف شیڈول کی وجہ سے مشکلات میں نہ آجائے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

5 hours ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

5 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

6 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

6 hours ago