انٹرٹینمنٹ

Fighter Box Office Day 3: تیسرے دن باکس آفس پر ‘فائٹر’ کا جلوہ، 100 کروڑ کلب سے صرف اتنے قدم دور

Fighter Box Office Day 3: ہریتک روشن، دیپیکا پدوکون کی فلم ‘فائٹر’ 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کے ریلیز ہوتے ہی اسے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ ہریتھک روشن اور دیپیکا پدوکون کی کیمسٹری کو بھی شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر بھی شاندار کمائی کی ہے۔ ابتدائی روز بمپر کمانے والی فائٹر کے تیسرے دن کے ابتدائی اعداد و شمار بھی سامنے آ گئے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ‘فائٹر’ نے ریلیز کے تیسرے دن کتنے کروڑ کلیکٹ کیے ہیں۔

‘فائٹر’ نے ریلیز کے تیسرے دن کتنی کمائی کی؟

ہریتھک روشن اور دیپیکا پدوکون کی فلم فائٹر کے حوالے سے مداحوں میں حیرت انگیز کریز ہے۔ یہ بھارت میں بننے والی پہلی فضائی ایکشن فلم ہے اور شائقین اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ فلم نے پہلے دن 22.05 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہناز گل نےورون شرما کے ساتھ کاٹا سالگرہ کا کیک، سیاہ لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں

دوسرے دن کمائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اب فائٹر کے تیسرے دن کا باکس آفس کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔’ فائٹر’ نے تیسرے دن 28 کروڑ روپے کی بمپر کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ‘فائٹر’ کا کل تین دن کا کلیکشن 90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

 

 یہ بھی پڑھیں:  راحت فتح علی خان نے کی اس شخص کی جوتے سے پٹائی، ویڈیو وائرل

100 کروڑ کلب سے صرف اتنے قدم دور

ہریتھک روشن اور دیپیکا پدوکون کی فائٹر نے ریلیز کے تین دنوں میں جس طرح سے کمائی کی ہے اس کے مطابق یہ فلم بہت جلد 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ اس فلم کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ 250 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی اس فائٹر میں دیپیکا اور ہریتک کے علاوہ انل کپور، کرن سنگھ گروور اور اکشے اوبرائے جیسے دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 147 عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری، 15 دسمبر سے درخواستیں شروع

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…

16 minutes ago

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

1 hour ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

2 hours ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

2 hours ago