انٹرٹینمنٹ

Entertainment New: ریلیز سے پہلے ہی دیکھ سکیں گے فرحان اختر کی فلم ’120 بہادر‘، اداکار نے کیا اسپیشل اعلان

نئی دہلی: سچی کہانی پر مبنی فلم ’120 بہادر‘ 21 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں 1962 میں چینی فوج سے لڑنے والی 13ویں کماﺅں رجمنٹ کے بہادر جوانوں کی جنگ دکھائی گئی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی فرحان اختر نے فلم کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔

فرحان اختر نے انسٹاگرام پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ریلیز سے متعلق اہم اطلاع دی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’ایکسَل انٹرٹینمنٹ اور ٹرِگر ہیپی اسٹوڈیوز کی جانب سے ملک بھر کے ناظرین کے لیے ایک خصوصی اعلان۔ رِیزانگ لا (1962) کی لڑائی کی 63ویں برسی کے موقع پر ’120 بہادر‘ کے پیڈ پری ویوز 18 نومبر کو پورے ملک میں منعقد کیے جائیں گے۔‘‘

آگے لکھتے ہیں، ’’ہندی سینما میں یہ پہلی بار ہے کہ سنیما گھروں میں ناظرین کو ملک گیر ریلیز سے تین دن قبل فلم دیکھنے کا موقع ملے گا۔ بُکنگ آج سے شروع ہو رہی ہے اور فلم 21 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘

بھارت اور چین کی جنگ پر مبنی ہے فلم

120 بہادر بھارت اور چین کے 1962 کی جنگ پر مبنی ہے، جس میں 13ویں کماﺅں رجمنٹ نے ریزانگ لا کے برفانی محاذ پر 3000 سے زیادہ چینی فوجیوں کا مقابلہ کیا تھا۔ سردی اتنی شدید تھی کہ فوجیوں کے ہتھیار تک منفی 24 ڈگری میں جم گئے تھے، لیکن اس کے باوجود بھارتی سپاہی سرحد کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا کر جنگ میں ڈٹے رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 120 میں سے 114 جوان شہید ہوئے، مگر وہ چینی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی مانا جاتا ہے کہ اس جنگ میں بھارتی فوج نے جدید اسلحہ سے لیس 1000 سے زائد چینی سپاہیوں کو ہلاک کیا تھا۔ حالانکہ، فلم کے ریلیز سے قبل کچھ مخالفت بھی سامنے آئی۔
مخالفت کرنے والے اہیر کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ٹریلر میں یہ دکھایا گیا جیسے صرف میجر شیطان سنگھ بھاٹی ہی لڑے تھے، جبکہ ان کے ساتھ بھی کئی سپاہیوں نے بغیر اپنی جان کی پرواہ کیے جنگ لڑی، جو زیادہ تر اہیر برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

فلم میں فرحان اختر نے کماﺅں رجمنٹ کے میجر شیطان سنگھ بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے، جنہیں ان کی بہادری کے لیے پرم ویر چکر سے بعد از مرگ نوازا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

9 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

10 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

10 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

10 hours ago