اسپورٹس

Kolkata Test: دوسری اننگز میں رویندر جڈیجا کا قہر، جنوبی افریقہ نے گنوائے 93 رنز پر 7 وکٹ

کولکتہ: کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دوسرے دن کے اختتام تک بھارت کے حق میں جھکتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 93 رنز پر 7 وکٹیں کھو دیے ہیں۔ اس وقت جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 63 رنز ہے۔

دوسری اننگز میں گنوائے 7 وکٹ

جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں اپنے 7 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ کپتان ٹیمبا باووما 78 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اگر ٹیمبا کا وکٹ گر جاتا، تو جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز بھی تقریباً ختم ہو چکی ہوتی۔ باووما کے ساتھ کوربن بوش 1 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

رویندر جڈیجہ نے چٹکائے 4 وکٹ

ریان ریکلٹن 11، مارکرم 4، ویان ملڈر 11، اور مارکو یانسن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن گارڈنز کی پچ اسپنروں کے لیے پوری طرح مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کے 7 میں سے 4 وکٹیں رویندر جڈیجہ، 2 وکٹیں کلدیپ یادو اور 1 وکٹ اکشر پٹیل نے حاصل کی ہے۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے جسپریت بمراہ دوسری اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں 189 رنز پر آل آؤٹ

اس سے پہلے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 189 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ کپتان شبھمن گل چوٹ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ کے ایل راہل نے 39، واشنگٹن سندر نے 29، جب کہ رشبھ پنت اور رویندر جڈیجا نے 27-27 رنز بنائے۔ دھرو جریئل نے 14 اور اکشر پٹیل نے 16 رنز کا تعاون دیا۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر بھارت نے برتری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی نے شبھمن گِل پر دیا اپ ڈیٹ، جانیں کپتان کب کھیل سکیں گے؟

جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور کوربن بوش نے 1-1 وکٹ لیا، جبکہ مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیے۔ جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جسپریت بمراہ نے 5، محمد سراج اور کلدیپ یادو نے 2-2، جبکہ اکشر پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

7 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

8 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

8 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

8 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

8 hours ago