-بھارت ایکسپریس
Armaan Malik: یوٹیوبر ارمان ملک کے گھر اس وقت خوشیوں کا ماحول ہے۔ وہی اپنی دوسری بیوی کرتیکا ملک کے بچے کے والد بن چکے ہیں، جس کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کی فیملی سرخیوں میں ہے۔ ارمان ملک نے اپنے نیو بورن بیبی کا نام ’زید ملک‘ رکھا ہے۔ جو ایک مسلم نام ہے۔ حالانکہ اب اس کو لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ فینس اپنی طرح طرح کے ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یو ٹیوبر ارمان ملک کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ فینس کا کہنا ہے کہ جب وہ ہندو ہیں تو انہوں نے اپنے بیٹے کا نام زید کیوں رکھا ہے۔
یوٹیوبر نے فینس کے انہیں سب سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایک تازہ ترین بلاگ لکھا ہے، جس میں انہوں نے ٹرول کرنے والے فینس کو سخت جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بیٹے سے متعلق ہرچھوٹی بڑی اپڈیٹ فینس کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
ٹرولرس کو دیا زبردست جواب
ارمان ملک نے اپنے ایک تازہ بلاگ کے ذریعہ ٹرولرس کو زبردست جواب دیتے ہوئے کہا ”میں سبھی مذاہب کو ایک طرح سے مانتا ہوں… ہندو مسلم سب بھائی بھائی ہیں۔ ابھی تو میں اپنے آنے والے دو بچوں میں سے ایک کا نام سکھ اور دوسرے کا عیسائی نام رکھوں گا… جب انڈیا ایک ہے تو سبھی مذہب بھی ایک ہی ہیں۔“ واضح رہے کہ ارمان ملک کی دوسری بیوی کرتیکا ملک نے 6 اپریل 2023 کو اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔ اب کرتیکا اسپتال سے گھر آچکی ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پر کافی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ارمان ملک نے ابھی اپنا چہرہ فینس کو نہیں دکھایا ہے، صرف انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…