-بھارت ایکسپریس
DC vs MI Live Score, IPL 2023: آئی پی ایل-16 کا 16واں مقابلہ دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے 19.4 اوور میں 172 رن بنائے۔ دہلی کی طرف سے کپتان ڈیوڈ وارنر 51 اور اکشر پٹیل 54 رن بناکرآوٹ ہوئے۔
جواب میں ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کی جدوجہد والی اننگ کی بدولت 6 وکٹ سے یہ مقابلہ جیت لیا۔ ممبئی کے لئے روہت شرما نے 65، تلک ورما نے 41 اور ایشان کشن نے 31 رن بنائے۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ اور کیمرون گرین کے درمیان اہم شراکت ہوئی اور ممبئی نے آخری گیند پر یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔
ممبئی انڈینس کے سامنے تھا 173 رنوں کا ہدف
وہیں، اس میچ کی بات کریں تو پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپٹلس 19.4 اوورمیں 173 رنوں پر سمٹ گئی۔ دہلی کیپٹلس کے لئے اکشرپٹیل نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ اس آل راونڈر نے 25 گیندوں پر 55 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 4 چوکے اور5 چھکے لگائے۔ جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 46 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 6 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ منیش پانڈے نے 18 گیندوں پر 26 رن بنائے۔ جبکہ پرتھوی شا نے 10 گیندوں پر 15 رنوں کا تعاون دیا۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی انڈینس کی جیت کے بعد کتنا بدلا پوائنٹس ٹیبل؟
فی الحال، پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو لکھنو سپرجائنٹس پہلے نمبر پر قابض ہے۔ اب تک کے ایل راہل کی ٹیم نے 4 مقابلے کھیلے ہیں، جس میں 3 جیت ملی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب: راجستھان رائلس، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، گجرات ٹائٹنس اور چنئی سپرکنگس کی ٹیم ہے۔ وہیں اس فہرست میں چھٹے نمبر پر شکھر دھون کی قیادت والی پنجاب کنگس ہیں۔ حالانکہ راجستھان رائلس، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، گجرات ٹائٹنس، چنئی سپرکنگس اور پنجاب کنگس کے 4-4 پوائنٹس ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…