ٹی وی ایکٹرس درشٹی دھامی نے 2024 میں اپنی بیٹی کو جنم دیا تھا اور اب 14 ماہ بعد انہوں نے اپنی لڈلی لیلی کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ مداح لیلی کی تصاویر دیکھ کر ان کی کُوٹنس پر فداہو گئے ہیں۔ درشٹی دھامی کی بیٹی کی مسکراہٹ اور ایکسپریشنز قابل تعریف ہیں، اور فینز نے انہیں بے پناہ پیار دیا ہے۔ درشٹی دھامی نے 2015 میں بزنس مین نیرج کھیمکا سے شادی کی تھی اور شادی کے 9 سال بعد، 24 اکتوبر 2024 کو وہ ماں بنی۔ اگرچہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، لیکن اب تک بیٹی کا چہرہ کبھی دکھایا نہیں گیا تھا۔
نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو درشٹی دھامی نے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ہیلو دُنیا والو، ملیے لیلی کھیمکا سے۔” مداح اور سیلیبریٹیز نے اس پر زبردست ردعمل دیا۔ کرن ویر گروور نے لکھا، “ہیلو لیلی، بھگوان کا آشیرباد رہے۔”
درشٹی دھامی نے ممبئی کے بزنس مین نیرج کھیمکا سے شادی کی۔ جوڑے کی ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے ہوئی، اور ان کی دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں 21 فروری 2015 کو ان کی شادی ہوئی۔ آج،درشٹی دھامی اور نیرج کی ایک بیٹی ہے، لیلی کھیمکا۔
سیلیبریٹیز کی محبت
جینیفر ونگٹ نےلیلی کو پری بتایا، جب کہ سونالی بندرے، آرتی سنگھ، سوربھ جیوتی اور آشکا گورادیا نے بھی بیٹی پر پیاربھری نظر کی بارش کی۔ درشٹی دھامی نے اپنی کیریئر میں کئی مشہور شوز میں کام کیا ہے، جن میں “گیت ہوئی سب سے پرائی” اور “مدھو بالا” شامل ہیں۔
فی الحال درشٹی دھامی ماں بننے کے تجربے کو بھرپور انجوائے کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی وہ سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 3.1 ملین فالوورز ہیں۔ دھرتی اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے ببلِی انداز کے لیے بھی مداحوں میں بہت مقبول ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…