قومی

MLA Shyam Bihari Death: بی جے پی رکن اسمبلی شیام بہاری لال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر

اتر پردیش کے فریدپور اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر شیام بہاری لال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ بریلی کے سرکٹ ہاؤس میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کا یومِ پیدائش صرف ایک دن قبل ہی، یکم جنوری کو منایا گیا تھا۔ ان کے اچانک انتقال سے سیاسی حلقوں اور عوام میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر بریلی کے سرکٹ ہاؤس میں ریاستی مویشی پروری کے وزیر دھرم پال سنگھ کی صدارت میں ایک میٹنگ جاری تھی۔ اسی میٹنگ میں شرکت کے لیے فریدپور کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیام بہاری لال اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے تھے۔ میٹنگ میں کئی عوامی نمائندے اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ دورانِ اجلاس اچانک ڈاکٹر شیام بہاری لال کو سینے میں شدید درد محسوس ہوا۔ ابتدا میں انہوں نے اسے معمولی سمجھا، لیکن چند ہی لمحوں میں ان کی حالت بگڑنے لگی۔

موجود افسران اور لیڈروں نے فوری طور پر انہیں نزدیکی میڈی سٹی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی علاج شروع کیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی اور کچھ ہی دیر بعد ان کے انتقال کی خبر آ گئی۔ ڈاکٹر شیام بہاری لال فریدپور اسمبلی حلقہ میں نہایت مقبول اور شائستہ مزاج لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ عام لوگوں سے جلد گھل مل جانے والے لیڈر تھے اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے سنتے اور حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے حلقے میں مسلسل سرگرم رہتے اور عوام کے درمیان موجود رہتے تھے۔ ان کے اچانک انتقال نے علاقے کے لوگوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر شیام بہاری لال نے جمعرات کو ہی اپنا یومِ پیدائش منایا تھا، جس موقع پر دور دراز سے لوگ انہیں مبارک باد دینے آئے تھے۔ وہ فریدپور اسمبلی سیٹ سے مسلسل دوسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے، جو ان کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ سیاست کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ڈاکٹر شیام بہاری لال کو خاص احترام حاصل تھا۔ وہ اپنے پیچھے اہلیہ منجولتا، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال پر ضلع اور ریاست کے متعدد وزراء، سیاسی لیڈروں اور اعلیٰ افسران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

1 hour ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

2 hours ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

4 hours ago