علاقائی

Auto-rickshaw and tanker collision in Sahibganj: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں ہولناک سڑک حادثہ، آٹو اور ٹینکر کے درمیان ہوئی زوردار ٹکر، اسکولی بچی سمیت چار افراد ہلاک

صاحب گنج: جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں جمعہ کے روز مسافروں سے بھرے ایک آٹو رکشا اور تیل کے ٹینکر کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک اسکولی بچی سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

برہیٹ–برہڑوا مین روڈ پر پیش آیا حادثہ

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ برہیٹ–برہڑوا مین روڈ پر چھوٹا رانگا ڈانڑ پل موڑ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آٹو برہیٹ سے برہڑوا کی طرف جا رہا تھا، جبکہ آئل ٹینکر برہڑوا سے برہیٹ کی سمت آ رہا تھا۔ آٹو میں سوار تمام مسافروں کو ڈاہوجور چوک پر اترنا تھا، مگر منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی یہ ہولناک حادثہ پیش آ گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر پہنچایا گیا اسپتال

حادثے میں رانگا تھانہ علاقے کے بڑا رانگا گاؤں کے رہنے والے 30 سالہ سمرا ساہ، گھٹیاری گاؤں کی 30 سالہ رندنی سورین، ڈاہوجور کی 6 سالہ اسکولی طالبہ شانتی ہیمبرم اور آٹو ڈرائیور امل کمار کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ شدید زخمی آٹو ڈرائیور نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں کا علاج مختلف ہیلتھ مراکز میں جاری ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رانگا واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں توڑ پھوڑ

ادھر واقعے کے بعد علاج میں لاپروائی کے الزام میں مشتعل لوگوں نے رانگا واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، پتنہ میں توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع ملنے پر برہڑوا کے ایس ڈی پی او نتن کھنڈیل وال کی قیادت میں برہڑوا اور رانگا تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کی جانچ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

45 minutes ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

2 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

3 hours ago