انٹرٹینمنٹ

Dolly Sohi Cervical Cancer: ڈولی سوہی سروائیکل کینسر سے لڑ رہی ہیں،اداکارہ پونم پانڈے پر برہم ، کہا- بیماری کا مذاق بنادیا ہے

Dolly Sohi Cervical Cancer: اداکارہ ڈولی سوہی اداکارہ ہیبا نواب اور کرشل آہوجا کے شو جھنک میں اہم کردار ادا کر رہی تھیں۔ اب خبریں ہیں کہ ڈولی سوہی نے شو چھوڑ دیا ہے۔ڈولی سوہی سروائیکل کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کینسر کا علم ہوا تھا۔ اداکارہ اس مشکل وقت میں خود کو بہت اچھی طرح سنبھال رہی ہیں۔ وہ بھی مسلسل کام کر رہی تھی۔ لیکن اب انہوں نے صحت پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ کیموتھراپی سیشنز سے گزر رہی ہیں۔پنک ولا سے بات کرتے ہوئے ڈولی نے کہا، ‘ڈیلی سوپس کے لیے کام جاری رکھنا اب ممکن نہیں رہا۔ اسی لیے میں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈولی کی طبیعت کیسی ہے؟

اپنی حالت کے بارے میں  بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تابکاری (ریڈیشن )کی وجہ سے کمزوری محسوس کر رہی ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ صحت یاب ہوں گی اور اچھا محسوس کریں گی تو وہ ضرور کام پر واپس آئیں گی۔
پونم پانڈے کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے

ڈولی نے سروائیکل کینسر کی وجہ سے پونم پانڈے کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے پونم پر غصہ ظاہر کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بہت جذباتی ہوں۔ میں پونم پانڈے جیسے لوگوں کی وجہ سے کسی بھی وقت رو سکتی ہوں، جنہوں نے سروائیکل کینسر کو مذاق بنا رکھا ہے۔ یہ تشہیر یا مہم (کمپین)کا اچھا طریقہ نہیں ہے۔ جو لوگ اس سے لڑ رہے ہیں اور اس تکلیف سے گزر رہے ہیں ان کے لیے اسے ہضم کرنا مشکل ہے۔ پونم  پانڈےکی موت کی خبر سن کر میں ہل کر رہ گئی تھی۔

اگر ہم اداکارہ کے ورک فرنٹ پرنظر ڈالیں توانہوں نے شو بھابھی اورکلاش میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے میری عاشقی تم سے ہیلو اور خوبصورت لڑکی مردانی… جھانسی والی رانی کے ساتھ واپسی کی۔ انہوں نے دیوں کے دیو…مہادیو، ایک تھا راجہ ایک تھی رانی جیسے شوز بھی کیے ہیں۔ جھنک میں اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے، وہ پرینیتی اور سندھور کی قیمت  کے شوز میں بھی نظر آئی تھیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

16 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

43 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago